Skip to content
  • Monday, 27 April 2026
  • 10:25 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • کراچی کا سبز احاطہ 2 فیصد سے بھی کم رہ گیا

حالیہ پوسٹس

  • صدر زرداری کا دورہ چین پاکستان کو طاقتور بنانے کیلئے ہے: گورنر پنجاب
  • ایران کے دشمنانہ اقدامات کی تعریف کے الزام میں بحرین نے 69 افراد کی شہریت منسوخ کر دی
  • ایرانی مذاکرات کار امریکا سے ڈیل کیلئے سنجیدہ ہیں، وہ موجودہ خرابی سے نکلنا چاہتے ہیں: مارکو روبیو
  • پی سی بی نے کراچی میں پی ایس ایل کوالیفائر میچ کی ٹکٹوں کے متعلق اہم معلومات کا اعلان کر دیا
  • پاکستان سپر لیگ میں پہلی مرتبہ پشتو کمنٹری متعارف
تازہ ترین

کراچی کا سبز احاطہ 2 فیصد سے بھی کم رہ گیا

DAILY MITHAN Apr 27, 2026 0


کراچی کا سبز احاطہ 2  فیصد سے بھی کم رہ گیا ہے،  حالیہ عرصے میں سندھ حکومت  اور شہری  اداروں  نے کونوکارپس کے درخت مرحلہ  وار ختم کرکے درختوں کی مقامی اقسام لگانےکی پالیسی اپنائی ہے، مگر  اس مہم کے دوران  ایسے درخت بھی کاٹےگئے جو انٹرنیشنل یونین فار کنزرویشن آف نیچر (IUCN) کی  ریڈ لسٹ  میں  معدومی کے  خطرے سے دوچار  قرار  دیے گئے ہیں۔

کبھی کراچی وہ شہر تھاجہاں سبز درختوں کی چھاؤں ہوتی تھی اور  ان درختوں کو چھوکر گرم ہوائیں ٹھنڈی ہوجایا کرتی تھیں لیکن جس خاموشی سے یہ شہر اپنی سبز پہچان کھو رہا ہے وہ ایک ایسا ماحولیاتی المیہ ہے جس کے خطرناک اثرات ہم اس شہر میں بدلتے بگڑتے موسموں کی صورت میں بھگت رہے ہیں۔

کونوکارپس کی کٹائی کے ساتھ ہی اس کی آڑ  میں شہر کے سرسبز قبرستان سخی حسن سے بھی خاموشی کے ساتھ چڑیوں سے  آشیانے چھین لیےگئے۔ حکام تو کانوکارپس کی کٹائی کا  دعویٰ کر رہے ہیں لیکن ان کی آڑ  میں لگنم وٹائےکے درخت بھی کاٹ دیے گئے ہیں۔

ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید کے مطابق کورنو کارپس 20 سال قبل کراچی میں لگایا گیا، 2021 کی رپورٹ کے مطابق ان سے ماحول میں کوئی بہتری نہیں آئی، ان درختوں سے شہر کے انفرااسٹرکچرکو  بہت نقصان ہوتا ہے، فیصلہ کیا گیا ہےکہ اگر 10 درخت نکالیں جائیں گے تو 10 درخت ہی اس کی جگہ لگائے جائیں گے۔

ترجمان ہارٹی کلچرل سوسائٹی آف پاکستان رفیع الحق کے مطابق  لگنم کے درختوں کی کٹائی دیکھ کر تکلیف ہوئی، یہ درخت   معدومی کے خطرے سے دوچار قرار دیا گیا ہے، ایسے درخت جو ماحول کی بہتری کے لیے ضروری ہیں ان کی حفاظت اور نگرانی ضروری ہے۔

کنکریٹ کے اس جنگل میں اب اس شہر کی سانس گھٹ رہی ہے، فٹ پاتھ سے لے کر بس اسٹاپ تک  ہر چیز سخت اور بے جان کنکریٹ میں ڈھل چکی ہے۔ جہاں کبھی درخت زمین میں جڑیں پھیلا کر فضا کو  ٹھنڈک دیتے تھے، وہاں اب انہیں گملوں میں قید کر دیا گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق جو درخت کونوکارپس کے متبادل کے طور پر  لگائے جارہے ہیں، پالسی کے تحت اس بات کو یقینی بنایا جائےکہ کل یہ درخت ترقیاتی منصوبوں کی نذر نہ ہوں۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
صدر زرداری کا دورہ چین پاکستان کو طاقتور بنانے کیلئے ہے: گورنر پنجاب
DAILY MITHAN Apr 27, 2026
تازہ ترین
ایرانی مذاکرات کار امریکا سے ڈیل کیلئے سنجیدہ ہیں، وہ موجودہ خرابی سے نکلنا چاہتے ہیں: مارکو روبیو
DAILY MITHAN Apr 27, 2026
Headline تازہ ترین
پی سی بی نے کراچی میں پی ایس ایل کوالیفائر میچ کی ٹکٹوں کے متعلق اہم معلومات کا اعلان کر دیا
DAILY MITHAN Apr 27, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان سپر لیگ میں پہلی مرتبہ پشتو کمنٹری متعارف
DAILY MITHAN Apr 27, 2026
تازہ ترین
سال 2025 میں عالمی دفاعی اخراجات میں 2.9 فیصد اضافہ، ممالک نے دفاع پر 2887 ارب ڈالر خرچ کیے
DAILY MITHAN Apr 27, 2026
Headline تازہ ترین
قائمہ کمیٹی اجلاس میں کامل آغا پاورڈویژن پر برس پڑے
DAILY MITHAN Apr 27, 2026
Headline تازہ ترین
شعیب ملک کا وزیر اعلیٰ پنجاب سے جم کے اوقات کار بڑھانے کا مطالبہ
DAILY MITHAN Apr 27, 2026
Headline تازہ ترین
اچھی صحت اور لمبی عمر کے حصول کیلئے ہر ہفتے کتنے گھنٹے ورزش کرنا بہترین ہے؟
DAILY MITHAN Apr 27, 2026
Headline تازہ ترین
پنجاب حکومت کا راشن کارڈ میں مزید 50 ہزار افراد کو شامل کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Apr 27, 2026
Headline تازہ ترین
کم جونگ اُن نے روس-یوکرین جنگ میں ہلاک ہونے والے شمالی کوریا کے فوجیوں کے اعزاز میں میوزیم کا افتتاح کردیا
DAILY MITHAN Apr 27, 2026
Headline تازہ ترین
امریکا کے 111 سالہ معمر ترین شخص کی لمبی عمر میں مددگار 3 عادات
DAILY MITHAN Apr 27, 2026
Headline تازہ ترین
ایران اور خطے کے ممالک کے مفادات میں جو ممکن ہوا روس کرے گا، پیوٹن کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات میں گفتگو
DAILY MITHAN Apr 27, 2026
Headline تازہ ترین
امریکا ایران مذاکرات میں غیر یقینی کی صورتحال، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
DAILY MITHAN Apr 27, 2026
تازہ ترین
وزیر اعظم نے پی ایس ایل کے تینوں پلے آف میچز میں بھی تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دیدی
DAILY MITHAN Apr 27, 2026
Headline تازہ ترین
جارجیا میلونی نے عمران خان یا وزیراعظم شہباز شریف کے حوالے سے کوئی بیانات نہیں دیے
DAILY MITHAN Apr 27, 2026
تازہ ترین
اقتصادی رابطہ کمیٹی کاملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی اور قیمتوں میں استحکام پر اطمینان کا اظہار
DAILY MITHAN Apr 27, 2026
Headline تازہ ترین
پی ایس ایل 11کے فائنل کیلئے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت شروع، سب سے سستا ٹکٹ کتنے کا ہے؟
DAILY MITHAN Apr 27, 2026
تازہ ترین
پاکستان اور چین کے درمیان کراچی کیلئے سمندری پانی کو قابلِ استعمال بنانے سمیت 3 ایم اویوز پر دستخط
DAILY MITHAN Apr 27, 2026
Headline تازہ ترین
پن کوڈ میں پن کن الفاظ کا مخفف ہے؟
DAILY MITHAN Apr 27, 2026
Headline تازہ ترین
جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فوج نے لبنان کےکئی قصبوں میں رہائشی عمارتوں کو تباہ کردیا
DAILY MITHAN Apr 27, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
کراچی گرم موسم کی لپیٹ میں ، شہری خود کو کیسے محفوظ رکھیں؟
DAILY MITHAN Apr 27, 2026
پاکستان
وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈمارشل کا جنگ کے خاتمے میں کردار قابل تحسین ہے، ایرانی سفیر
DAILY MITHAN Apr 27, 2026
پاکستان
لبنانی وزیراعظم کی لبنان اور اس کے عوام پر حملوں کے فوری خاتمے کیلئے پاکستان سے تعاون کی درخواست
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
پاکستان
جے ڈی وینس سمیت دیگر امریکی حکام خصوصی مہمان ہونگے: محسن نقوی
DAILY MITHAN Apr 9, 2026