شمالی کوریا نے یوکرین جنگ میں روس کے لیے لڑتے ہوئے ہلاک ہونے والے فوجیوں کے اعزاز میں ایک یادگاری میوزیم قائم کردیا۔
میوزیم کے افتتاح کی تقریب میں شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کے ساتھ روسی وزیر دفاع آندرے بیلوسوف اور روسی پارلیمنٹ کے اسپیکر ویاچسلاو وولودین نے شرکت کی۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ 2 برسوں میں شمالی کوریا نے روس کے کُرسک سرحدی علاقے میں دسیوں ہزار فوجی تعینات کیے اور ماسکو کی جنگی کوششوں کی حمایت کے لیے اسلحہ، توپ خانہ اور میزائل فراہم کیے جس کے بدلے اسے معاشی امداد اور جدید فوجی ٹیکنالوجی حاصل ہوئی۔
شمالی کوریا اور روس نے اپریل 2025 میں تصدیق کی تھی کہ شمالی کوریائی فوجی کُرسک ریجن میں تعینات کیے گئے تاہم ان کی درست تعداد ظاہر نہیں کی گئی۔
جنوبی کوریا کی انٹیلیجنس ایجنسی کے اندازے کے مطابق تقریباً 15 ہزار فوجی بھیجے گئے جن میں سے تقریباً 2 ہزار ہلاک ہوئے جبکہ شمالی کوریا نے ہلاکتوں کی کوئی سرکاری تعداد جاری نہیں کی۔


























Leave a Reply