پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر سلمان مرزا نے جھوٹی خبر چلانے پر نجی ٹی وی اور اس کے صحافی کو 10 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔
نوٹس چینل اور صحافی کو غلط خبر چلانے پر بھیجا گیا۔ سلمان مرزا نے سوشل میڈیا پر لیگل نوٹس جاری کرکے تصدیق کی۔
لیگل نوٹس میں سلمان مرزا نے مذکورہ صحافی اور چینل سے معافی مانگنے اور چینل کےتمام پلیٹ فارم سے خبر ڈیلیٹ کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔
لیگل نوٹس میں کہا گیا کہ 7 دن کے اندر اگر مطالبات پورے نہ ہوئے تو قانونی کارروائی ہوگی۔
واضح رہے کہ نجی ٹی وی نے اپنی خبر میں سلمان مرزا پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران کینڈی کے ہوٹل میں خاتون سے بدتمیزی کا الزام لگایا تھا۔
تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اس خبر کو فوری طور پر مسترد کرتے ہوئے اسے غیر مصدقہ اور گمراہ کن قرار دیا تھا۔
بورڈ نے کہا کہ بغیر تصدیق کے اس طرح کی خبریں نشر کرنا بدنیتی اور غیر ذمہ دارانہ صحافت ہے اور اس معاملے پر ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔


























Leave a Reply