ایران نے امریکی ناکا بندی کے خلاف سخت کارروائی سے خبردار کردیا۔
ایرانی حکام نے آبنائے ہرمز کی ناکا بندی کو قزاقی قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ امریکی ناکہ بندی کے خلاف وہ کارروائی کریں گے جو یاد رکھی جائے گی۔
ایرانی حکام نے کہا امریکی رویہ بین الاقوامی تجارت میں مداخلت اور املاک پر غیر قانونی قبضہ ہے، ایران کو جواب دینے کا پورا حق ہے۔
اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر نے عالمی ادارے کے سیکرٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے صدر کو خط لکھ دیا۔
ایرانی فوج کاکہنا ہےکہ ایران کی فوج اپنی تیاری کررہی ہے، اہداف کی فہرستیں اپ ڈیٹ ہورہی ہیں، امریکا سے جنگ بندی کے باوجود جنگ کو ختم نہیں سمجھتے۔


























Leave a Reply