کراچی: حکومت سندھ نے توانائی کے ممکنہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کفایت شعاری اقدامات مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سرکاری افسران کے فیول میں 50 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔
سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیرصدارت قائم کفایت شعاری کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں توانائی کے مؤثر استعمال، سرکاری اخراجات میں کمی اور دیگر انتظامی امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔
اجلاس میں سرکاری محکموں کے ساتھ بلدیاتی اداروں کی گاڑیوں کے ایندھن میں بھی 50 فیصد کمی اور سرکاری گاڑیوں کا 60 فیصد حصہ فوری طور پرگراؤنڈ کرنے کا فیصلہ ہوا۔
کفایت شعاری کمیٹی نے سیکرٹری جی اے کو روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات کی۔
اجلاس میں گراؤنڈ کی جانیوالی گاڑیوں کے نمبرز،دیگر تفصیلات جمع کرنے کے لیے پروفارما تیار کرنے اور کسی محکمے کے ہدایات کی خلاف ورزی پر متعلقہ گاڑی کو تحویل لینے کا فیصلہ کیا گیا۔
سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر حکومت سندھ وسائل کے محتاط استعمال کویقینی بنا رہی ہے، فیصلوں کا مقصد عوامی خدمات کی فراہمی متاثر ہوئے بغیر توانائی کے استعمال میں کمی لانا ہے۔
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ تمام محکموں کو کفایت شعاری کے ان اقدامات پر سختی سے عملدرآمد کرنا ہوگا۔


























Leave a Reply