امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں بدنام زمانہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مجسمہ نصب کردیا گیا۔
نیشنل مال میں مجسمہ معروف فلم ٹائی ٹینک کے مشہور زمانہ پوز میں نصب کیا گیا ہے۔
مجسمے کے ساتھ ‘Make America Safe Again’ کے بینر بھی لگادیےگئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق گزشتہ سال ستمبر کے بعد سے یہ تیسرا مجسمہ ہے جو اس جگہ نصب کیا گیا ہے۔
سنہری رنگ کے اس مجسمے میں بدنام زمانہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کو ٹرمپ کے سامنےکھڑا دکھایا گیا ہے جب کہ ٹرمپ اپنے بازو پھیلائے ہوئے ہیں۔ یہ انداز فلم ٹائی ٹینک کے ایک مشہور منظر کی نقل ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق اس مجسمےکا مقصد صدر اور سزا یافتہ جنسی مجرم کے درمیان تعلقات کی طرف توجہ دلانا ہے۔
امریکی جریدے نیوز ویک کے مطابق ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس واپسی کے بعد سے ایپسٹین سے متعلق دستاویزات (ایپسٹین فائلز) کے اجراء اور ٹرمپ کے ان سے تعلقات کا معاملہ مسلسل تنازع کا باعث بنا ہوا ہے۔ دونوں کے درمیان 1980 کی دہائی کے آخر سے لےکر 2000 کی دہائی کے اوائل تک قریبی دوستی رہی، جس کی تصدیق دونوں کی ایک ساتھ لی گئی متعدد تصاویر سے ہوتی ہے۔
تاہم 2019 میں ایپسٹین کی گرفتاری کے بعد ٹرمپ نے کہا کہ میرا اس کے ساتھ کافی عرصہ پہلے اختلاف ہو گیا تھا اور میں نے پچھلے 15 سال سے اس سے کوئی بات نہیں کی۔


























Leave a Reply