کراچی کے ہل پارک کے قریب مبینہ قبضے اور متنازع تعمیرات کے معاملے میں نئے سوالات سامنے آگئے۔
ایک جانب کے ایم سی کے محکمہ لینڈ نے متعلقہ پلاٹ کیلئے کنڈیشنل این او سی جاری کی جبکہ دوسری جانب اب ڈائریکٹر لینڈ نے پولیس کو خط لکھ کر مبینہ تجاوزات، جعلی دستاویزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
دستاویزات کے مطابق محکمہ لینڈ کی جانب سے پی ای سی ایچ ایس بلاک 6 کے پلاٹ سے متعلق 30 اپریل کو جاری کنڈیشنل این او سی میں کہا گیا تھا کہ اگر متعلقہ سوسائٹی اور دیگر مجاز اداروں کو اعتراض نہ ہو اور سرکاری یا کے ایم سی اراضی پر تجاوزات شامل نہ ہوں تو محکمہ لینڈ کو تعمیرات پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔
تاہم این او سی میں یہ بھی واضح کیا گیا تھا کہ یہ ملکیت قانونی حقوق یا حدود بندی کی تصدیق نہیں کرتی۔
ادھرڈائریکٹر لینڈ کے ایم سی نے ایس ایس پی ایسٹ کو خط لکھ کر دعویٰ کیا کہ بعض افراد مختلف دستاویزات اور این او سیز کو بنیاد بنا کر سرکاری اراضی اور ہل پارک کی زمین پر قبضے یا تعمیرات کو قانونی ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، غیر قانونی تعمیرات کو روکنے کے لیے کارروائی کی جائے۔


























Leave a Reply