گوجرانوالہ میں عوامی مقام پر ڈانس کرتے ویڈیو بنانے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق عید کے روز دوخواتین اور دونوجوانوں کی ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں، ویڈیوز چھچھروالی نہر کنارے ڈانس کرتے ہوئے بنائی گئی تھیں۔
ترجمان پولیس نے بتایاکہ ویڈیو میں نظرآنے والے چاروں افراد خلاف پولیس مدعیت مقدمہ درج ہے اور دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا تاہم ایف آئی آر میں نامزد دو افراد تاحال مفرور ہیں۔
ترجمان کے مطابق کارروائی عوامی مقامات پر غیراخلاقی حرکات کرنے پرعمل میں لائی گئی۔


























Leave a Reply