Skip to content
  • Sunday, 31 May 2026
  • 6:25 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • موجودہ عہد میں بہت زیادہ جوان افراد کینسر کا شکار کیوں ہورہے ہیں؟ اہم وجہ دریافت

حالیہ پوسٹس

  • خواجہ آصف کے لیسکو کیخلاف ٹوئٹ کے معاملے پر 2 لائن مین اور ایک لائن سپرنٹنڈنٹ کو معطل کردیا گیا
  • موجودہ عہد میں بہت زیادہ جوان افراد کینسر کا شکار کیوں ہورہے ہیں؟ اہم وجہ دریافت
  • اسرائیلی فوج کی جنوبی لبنان میں پیش قدمی، تاریخی الشقیف قلعے پر اسرائیلی پرچم لہرا دیا
  • یوٹیوب میں ایک اور بہترین اے آئی فیچر کا اضافہ
  • ہل پارک کے قریب مبینہ قبضے اور متنازع تعمیرات کے معاملے میں نئے سوالات نے جنم لے لیا
Headline تازہ ترین

موجودہ عہد میں بہت زیادہ جوان افراد کینسر کا شکار کیوں ہورہے ہیں؟ اہم وجہ دریافت

DAILY MITHAN May 31, 2026 0


موجودہ عہد میں بہت زیادہ جوان افراد کینسر کا شکار کیوں ہورہے ہیں؟ اہم وجہ دریافت

کینسر موجودہ عہد میں بہت تیزی سے عام ہونے والا مرض ہے / فائل فوٹو

دنیا بھر میں کینسر تیزی سے پھیل رہا ہے اور پھیپھڑوں کا کینسر سرطان کی سب سے زیادہ تشخیص ہونے والی قسم ہے۔

ویسے تو اب اس مرض سے اموات کی شرح میں کسی حد تک کمی آئی ہے مگر بری خبر یہ ہے کہ جوان افراد میں کینسر سے متاثر ہونے کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔

درحقیقت کینسر کی مخصوص اقسام سے جوان افراد (50 سال سے کم عمر) کے متاثر ہونے کا خطرہ 1950 کی دہائی کے بعد سے مسلسل بڑھا ہے۔

اب 2 نئی تحقیقی رپورٹس میں جوان افراد میں کینسر کے تیزی سے سے پھیلاؤ کی ایک اہم وجہ کو دریافت کیا گیا ہے۔

ان رپورٹس کے مطابق ناقص نیند سے دنیا بھر میں 50 سال سے کم عمر افراد میں کینسر کیسز کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔

گزشتہ 3 دہائیوں کے دوران دنیا بھر میں جوان افراد میں کینسر کی مختلف اقسام کی تشخیص کی شرح میں لگ بھگ 80 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

1990 میں 50 سال سے کم عمر افراد میں کیسز کیسز کی تعداد 18 لاکھ تھی جو 2019 میں بڑھ کر 32 لاکھ 60 ہزار تک پہنچ گئی جبکہ 50 سال سے کم عمر افراد میں کینسر سے اموات کی شرح میں 27 فیصد اضافہ ہوا۔

ماہرین کی جانب سے کافی عرصے سے ان وجوہات کو جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے جن کے باعث جوان افراد میں اس جان لیوا مرض کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔

مگر دنیا کی سب سے بڑی کینسر کانفرنس کے موقع پر پیش کی جانے والی 2 تحقیقی رپورٹس میں ایک بڑی وجہ کے بارے میں بتایا گیا۔

یہ دونوں تحقیقی رپورٹس امریکا کے ایم ڈی اینڈرسن کینسر سینٹر کی جانب سے پیش کی گئیں، جن میں امریکا سے تعلق رکھنے والے 18 سے 50 سال کی عمر کے ایک کروڑ 80 لاکھ سے زائد افراد کے طبی ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔

محققین نے دریافت کیا کہ جن افراد کی نیند کی عادات ناقص ہوتی ہیں، ان میں آنتوں، بریسٹ اور دیگر اقسام کے کینسر کا خطرہ 3 گنا زیادہ ہوتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ نیند متاثر ہونے اور جوان افراد میں کینسر کے خطرے کے درمیان تعلق موجود ہے، جس کی تصدیق کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جوان افراد میں کینسر کیسز کی شرح میں اضافے کی وجوہات عالمی سطح پر صحت کے حوالے سے بڑی ترجیح ہے کیونکہ ہر سال 10 لاکھ سے زائد افراد کینسر کے باعث ہلاک ہو رہے ہیں۔

ان تحقیقی رپورٹس کے نتائج جرنل BMJ Oncology میں شائع ہوئے۔

اس سے قبل 2023 میں برٹش میڈیکل جرنل میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق پہلے اس مرض کو معمر افراد کا مرض تصور کیا جاتا تھا مگر 1990 سے 2019 کے دوران 50 سال سے کم عمر افراد میں اس کے پھیلاؤ میں 79 فیصد اضافہ ہوا۔

نیوزی لینڈ کی آک لینڈ یونیورسٹی کے مطابق جوان افراد میں کینسر کے زیادہ تر کیسز امیر ممالک میں سامنے آئے اور اس مرض کے پھیلاؤ کی شرح اس لیے تشویشناک ہے کیونکہ ان میں سے زیادہ تر مریض تمباکو نوشی کے عادی نہیں تھے۔

2024 میں کینسر ریسرچ یوکے اور دیگر متعدد اداروں نے ایک منصوبے پر کام شروع کیا جس کا مقصد یہ جاننا تھا کہ عالمی سطح پر معدے یا اس سے متعلق کینسر 50 سال سے کم عمر افراد میں تیزی سے کیوں پھیل رہے ہیں۔

محققین نے دریافت کیا کہ پراسیس گوشت کے زیادہ استعمال کے نتیجے میں معدے یا اس سے متعلق کینسر کی اقسام جیسے آنتوں کا کینسر تیزی سے جوان افراد میں عام ہو رہا ہے۔

اسی طرح الٹرا پراسیس غذاؤں کا استعمال بھی دنیا بھر میں عام ہوچکا ہے اور زیادہ تر امیر ممالک میں بیشتر افراد روزانہ کی 50 سے 60 فیصد کی کیلوریز الٹرا پراسیس غذاؤں سے حاصل کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ الٹرا پراسیس غذائیں تیاری کے دوران متعدد بار پراسیس کی جاتی ہیں اور ان میں نمک، چینی اور دیگر مصنوعی اجزا کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جبکہ صحت کے لیے مفید غذائی اجزا جیسے فائبر کی مقدار بہت کم ہوتی ہے۔

الٹرا پراسیس غذاؤں میں ڈبل روٹی، فاسٹ فوڈز، مٹھائیاں، ٹافیاں، کیک، نمکین اشیا، بریک فاسٹ سیریلز، چکن اور فش نگٹس، انسٹنٹ نوڈلز، میٹھے مشروبات اور سوڈا وغیرہ شامل ہیں۔

امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جو مرد الٹرا پراسیس غذاؤں کا زیادہ استعمال کرتے ہیں ان میں آنتوں کے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ 29 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

اسی طرح کے نتائج دیگر متعدد تحقیقی رپورٹس میں بھی سامنے آئے۔

مختلف تحقیقی رپورٹس میں موٹاپے کو کینسر کی متعدد اقسام سے منسلک کیا گیا ہے۔

کچھ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ناقص غذائی عادات اور زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنے سے بھی معدے اور آنتوں سے متعلق کیسز کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
خواجہ آصف کے لیسکو کیخلاف ٹوئٹ کے معاملے پر 2 لائن مین اور ایک لائن سپرنٹنڈنٹ کو معطل کردیا گیا
DAILY MITHAN May 31, 2026
Headline تازہ ترین
یوٹیوب میں ایک اور بہترین اے آئی فیچر کا اضافہ
DAILY MITHAN May 31, 2026
Headline تازہ ترین
ہل پارک کے قریب مبینہ قبضے اور متنازع تعمیرات کے معاملے میں نئے سوالات نے جنم لے لیا
DAILY MITHAN May 31, 2026
Headline تازہ ترین
بشریٰ انصاری نے کپل شرما کے شو پر تنقید کیوں کی؟
DAILY MITHAN May 31, 2026
Headline تازہ ترین
ہل پارک کے ایم سی کی پراپرٹی تھی اور رہیگی، ایک انچ جگہ بھی کسی کو نہیں دی: مرتضیٰ وہاب
DAILY MITHAN May 31, 2026
Headline تازہ ترین
ملائیشیا نے پاکستان کو دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا
DAILY MITHAN May 31, 2026
Headline تازہ ترین
شمال مشرقی امریکا کے اوپر شہابیہ پھٹنے سے 300 ٹن بارود کے برابر توانائی کا اخراج
DAILY MITHAN May 31, 2026
تازہ ترین
کراچی میں بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہری اذیت کا شکار
DAILY MITHAN May 31, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی کے عوام ایم کیو ایم کی لسانی سیاست کا جنازہ نکال چکے، ترجمان سندھ حکومت کا فاروق ستار کی پریس کانفرنس پر ردعمل
DAILY MITHAN May 31, 2026
Headline تازہ ترین
حج مشکل نہیں تھا، حج کے دوران سیلفیوں نے تھکا دیا: وسیم اکرم
DAILY MITHAN May 31, 2026
Headline تازہ ترین
31 مئی کو طلوع ہونے والا بلیو مائیکرو مون کیا ہے؟
DAILY MITHAN May 31, 2026
Headline تازہ ترین
بھارتی S-400 دفاعی نظام کی تباہی، سربیا کے صدر نے بھی پاکستان کے مؤقف کی تصدیق کردی
DAILY MITHAN May 31, 2026
Headline تازہ ترین
ایسی کینسر ویکسین تیار جو مریضوں کی رسولی کو مکمل طور پر ختم کر دیتی ہے
DAILY MITHAN May 31, 2026
تازہ ترین
پیپلزپارٹی نےگورنرسندھ کو اس لیے ہٹایا کہ وہ انکے غیر قانونی کاموں میں رکاوٹ تھے: فاروق ستار
DAILY MITHAN May 31, 2026
Headline تازہ ترین
مغربی بنگال میں بے جے پی حکومت آنے کے بعد ٹی ایم سی رہنماؤں پر حملے، ممتا بینرجی کے بھتیجے پر تشدد
DAILY MITHAN May 31, 2026
تازہ ترین
قیمتوں میں کمی کے باوجود پیٹرول اور ڈیزل اب بھی مہنگے
DAILY MITHAN May 31, 2026
Headline تازہ ترین
ترکیہ میں امریکی ایوارڈ یافتہ ریپرکانئیے کا کنسرٹ، مداحوں کی ریکارڈ ساز شرکت
DAILY MITHAN May 31, 2026
تازہ ترین
وزیراعلیٰ کے پی ناراض ایم پی ایز کو منانے کیلئے متحرک، ارکان سے رابطے تیز کردیے
DAILY MITHAN May 31, 2026
Headline تازہ ترین
بریسٹ کینسر کے علاج میں بڑی پیشرفت، نیاجینیاتی ٹیسٹ کیموتھراپی سے نجات دلانے میں معاون
DAILY MITHAN May 31, 2026
Headline تازہ ترین
سندھ اور جنوبی بلوچستان میں آج شدید گر می کا امکان، پنجاب میں چند مقامات پر بارش متوقع
DAILY MITHAN May 31, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
مظفرآباد میں عوامی ایکشن کمیٹی اور وفاقی حکومتی کمیٹی میں مذاکرات جاری
DAILY MITHAN May 30, 2026
پاکستان
پاکستانی حاجیوں کی وطن واپسی، پروازوں کا آغاز 31 مئی سے ہوگا
DAILY MITHAN May 30, 2026
پاکستان
لاہور میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری، بجلی کا نظام درہم برہم، 100سے زائد فیڈر ٹرپ کرگئے
DAILY MITHAN May 30, 2026
پاکستان
پنجاب میں عید الضحیٰ پر صفائی آپریشن کیلئے پہلی بار ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال
DAILY MITHAN May 29, 2026