Skip to content
  • Thursday, 5 March 2026
  • 2:00 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • کیا سال کے آخر میں حاصل ہونے والے مال پر زکوٰۃ لاگو ہوگی؟

حالیہ پوسٹس

  • ایل این جی درآمد بند، سوئی سدرن کا رمضان میں گیس شیڈول تبدیل کرنے کا فیصلہ
  • سندھ کے ضلع سجاول میں رواں سال کا پہلا پولیو کیس رپورٹ
  • ملکی تاریخ میں پہلی بار بیوگان اور یتیموں کیلئے رحمت کارڈ متعارف کرانےکا فیصلہ
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ناکامی کے باوجود کوچ اور کپتان کو تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ
  • بابر اعظم کو ون ڈے اسکواڈ سے کیوں باہر نکالا؟ محمد یوسف برس پڑے
Headline تازہ ترین

کیا سال کے آخر میں حاصل ہونے والے مال پر زکوٰۃ لاگو ہوگی؟

DAILY MITHAN Mar 5, 2026 0


کیا سال کے آخر میں حاصل ہونے والے مال پر زکوٰۃ لاگو ہوگی؟

مفتیان کرام اس سلسلے میں کیا فرماتے ہیں؟/ فائل فوٹو

سوال: میں ہر سال اپنے مال اور بیوی کے زیورات کی زکوٰۃ رمضان میں ادا کرتا ہوں، اس سال میں نے اپنا مکان فروخت کردیا ہے اور مکان کی رقم رمضان سے 15دن پہلے ملی ہے۔ میری نیت یہ ہے کہ اس رقم کو کاروبار میں لگاکر کچھ عرصہ بعد دوبارہ مکان خریدوں گا، کیا اس رقم پر زکوٰۃ فرض ہے ؟

مفتی منیب الرحمٰن کا جواب: آپ چونکہ پہلے سے صاحبِ نصاب ہیں اور رمضان المبارک میں اپنے مال کی زکوٰۃ ادا کرتے ہیں ، لہٰذا زکوٰۃ کی ادائی کی تاریخ سے کچھ وقت پہلے بھی اگر مزید مال آپ کے پاس آیا تو اُس پر بھی زکوٰۃ اداکی جائے گی، مال کے ہر ہر حصے پر علیحدہ سال گزرنا شرط نہیں ہے۔

شیخ الاسلام علامہ ابوبکر بن علی بن محمدالحداد یمنی لکھتے ہیں: ’’ جو شخص مالکِ نصاب ہے، اگر درمیان سال میں کچھ اور مال اُسی جنس کا حاصل کیا، اُسے پہلے سے موجود مال میں ملا کر اُس کی زکوٰۃ ادا کرے، خواہ وہ مال اُس کے پہلے مال سے(نمو پاکر) ملاہو یا میراث یا ہبہ یا کسی اور جائز ذریعے سے حاصل ہواہو ، شرط صرف یہ ہے کہ اُسی جنس سے ہو ،(الجوہرۃ النّیّرۃ ،ص:173)‘‘۔ تنویر الابصار مع الدرالمختار میں ہے : ترجمہ:’’ سال کے وسط میں جوبھی مال حاصل شدہ ہو خواہ ہبہ کی صورت میں ہو ،شراء ،میراث یا وصیت کی صورت میں ہو ،اُسے ہم جنس نصاب میں شامل کیا جائے گا ،پس حولِ اصل کی زکوٰۃ اداہوجائے گی ‘‘۔

اس کی شرح میں علامہ ابن عابدین شامی لکھتے ہیں: ترجمہ:’’ اگرکوئی شے سال کے اختتام سے حاصل ہوئی خواہ ایک دن ہی پہلے ہو ،اُسے (پہلے سے موجود نصاب میں) ملایا جائے گا اورتمام (مال) کی زکوٰۃ اداکی جائے گی ،(ردالمحتار علیٰ الدرالمختار ، جلد 2،ص:288)‘‘۔

خلاصۂ کلام یہ کہ ہر مال پر (خواہ وہ نقد رقم ہو یا سونا چاندی کی صورت میں ہو یا صنعت و تجارت کا مال ہو) سال گزرنا زکوٰۃ واجب ہونے کے لیے شرط نہیں ہے، اگر مال کے ہر جُزو پر سال گزرنے کی شرط کو لازمی قرار دیا جائے تو تاجر حضرات کے لیے زکوٰۃ کا حساب نکالنا (Assessment) عملاً ناممکن ہوجائے گا، کیونکہ مال کی آمد و خرچ کا سلسلہ روز جاری رہتا ہے، بلکہ تنخواہ دار آدمی بھی ہر ماہ کی تنخواہ سے کچھ پس انداز کرتا ہے، لہٰذا مال کے ہر حصے کی مدت الگ ہوتی ہے۔

دورانِ سال شامل ہونے والے مال کا الگ سال شمار نہیں کیاجاتا، بلکہ درمیانِ سال میں حاصل ہونے والا مال جتنا بھی ہو، جب بھی شامل ہو ،ا س کا وہی سال ہے، جو بنیادی نصاب کاسال ہے۔ بشرطیکہ درمیان میں حاصل شدہ مال مالِ سابق کی جنس میں سے ہو۔

مذکورہ بالا تشریح کی روشنی میں زکوٰۃ کی تشخیص کی مقررہ تاریخ سے چند دن قبل بھی اگر مال ’’صاحبِ نصاب‘‘ کی ملکیت میں آجائے تو اسے پہلے سے موجود مال میں شامل کرکے کل مالیت پر زکوٰۃ ادا کرنا ضروری ہے۔ لہٰذا اگر زکوٰۃ ادا کرنے کی مقررہ تاریخ سے پہلے آپ کو مکان کی قیمت مل گئی تھی، تو دیگر مال میں شامل کرکے آپ کو اس کی زکوٰۃ دینی ہوگی۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
ایل این جی درآمد بند، سوئی سدرن کا رمضان میں گیس شیڈول تبدیل کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 5, 2026
Headline تازہ ترین
سندھ کے ضلع سجاول میں رواں سال کا پہلا پولیو کیس رپورٹ
DAILY MITHAN Mar 5, 2026
تازہ ترین
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ناکامی کے باوجود کوچ اور کپتان کو تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 5, 2026
Headline تازہ ترین
بابر اعظم کو ون ڈے اسکواڈ سے کیوں باہر نکالا؟ محمد یوسف برس پڑے
DAILY MITHAN Mar 5, 2026
Headline تازہ ترین
بنوں میں مسلح افراد کا کمسن لڑکی پر بہیمانہ تشدد، ویڈیو بنا کر وائرل کردی
DAILY MITHAN Mar 5, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی میں عید کی شاپنگ کیلئے ٹریفک پلان جاری، کئی سڑکوں پر رکشہ ٹیکسی کا داخلہ بند
DAILY MITHAN Mar 5, 2026
Headline تازہ ترین
واٹس ایپ میں نیا واٹس ایپ پلس پلان صارفین کیلئے کیوں متعارف کرایا جا رہا ہے؟
DAILY MITHAN Mar 5, 2026
Headline تازہ ترین
حکومت کا موجودہ صورتحال میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا ہفتہ وار جائزہ لینے پر غور
DAILY MITHAN Mar 5, 2026
Headline تازہ ترین
اسرائیلی معیشت کا ایک ہفتے میں 3 ارب ڈالر کا نقصان
DAILY MITHAN Mar 5, 2026
Headline تازہ ترین
بھارتی گلوکار بادشاہ کا ہانیہ عامر کو شادی سے متعلق مشورہ
DAILY MITHAN Mar 5, 2026
Headline تازہ ترین
عماد وسیم کی پوسٹ پر سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق کا سخت ردعمل
DAILY MITHAN Mar 5, 2026
Headline تازہ ترین
امریکی قیادت میں ہونیوالی جنگوں میں بڑے پیمانے پر انسانی جانوں کا ضیاع ہوا
DAILY MITHAN Mar 5, 2026
Headline تازہ ترین
ایران پر امریکی حملے کیخلاف احتجاج پر سابق امریکی فوجی کو ہال سے باہر نکال دیا گیا
DAILY MITHAN Mar 5, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی میں سکیورٹی کے پیش نظر مختلف سڑکیں ٹریفک کیلئے بند
DAILY MITHAN Mar 5, 2026
Headline تازہ ترین
چین کا ثالثی کیلئے اپنا نمائندہ خصوصی مشرق وسطیٰ بھیجنے کا اعلان
DAILY MITHAN Mar 5, 2026
تازہ ترین
سابق سربراہ سعودی انٹیلی جنس
DAILY MITHAN Mar 5, 2026
Headline تازہ ترین
قطر سے گیس سپلائی پر دباؤ کے بعد پاکستان میں کھاد کی صنعتوں کو گیس سپلائی روک دی گئی: بلوم برگ
DAILY MITHAN Mar 5, 2026
تازہ ترین
کے پی حکومت رمضان سپورٹ پیکج کی امدادی رقم تقسیم کرنے میں ناکام
DAILY MITHAN Mar 5, 2026
Headline تازہ ترین
سکھربیراج پردروازوں کی تبدیلی کے دوران عارضی بند ٹوٹ گیا
DAILY MITHAN Mar 5, 2026
تازہ ترین
آبنائے ہرمز سے ایک بوند تیل نہیں جانے دیں گے: ایرانی پاسداران انقلاب
DAILY MITHAN Mar 5, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
ملکی تاریخ میں پہلی بار بیوگان اور یتیموں کیلئے رحمت کارڈ متعارف کرانےکا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 5, 2026
پاکستان
مشرق وسطیٰ میں جنگ سے فضائی آپریشن شدید متاثر، 5 روز میں 20 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 5, 2026
پاکستان
مشرق وسطیٰ اور افغانستان کی صورتحال پرحکومت کا پارلیمنٹ کا مشترکہ ان کیمرا اجلاس بلانے پرغور
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
پاکستان
پاکستان نے آپریشن “غضب للحق” میں افغانستان کے بگرام ائیربیس کو نشانہ بنایا: امریکی اخبار
DAILY MITHAN Mar 4, 2026