حجاج کرام کی وطن واپسی کا عمل شروع ہوگیا، پہلی حج پرواز پی کے 742 کے ذریعے 114 مسافر جدہ سے اسلام آباد پہنچ گئے۔
چیف آپریٹنگ آفیسر اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ آفتاب گیلانی نےحجاج کرام کا استقبال کیا، اس موقع پر ائیرپورٹ سکیورٹی فورس اور پی آئی اے کے اعلیٰ عہدیداران بھی موجود تھے۔
دوسری حج پرواز پی کے 732 جدہ سے روانہ ہوگی اور لاہور پہنچے گی، کراچی کی پہلی حج پرواز پی کے 860، جدہ سے آج روانہ ہوگی اور شام 7 بجکر 25 منٹ پر پہنچے گی۔
ترجمان کے مطابق پی آئی اے کا حج آپریشن 30 مئی سے 30 جون تک جاری رہے گا، پی آئی اے جدہ اور مدینہ منورہ سے اسلام آباد، لاہور، کراچی، فیصل آباد، ملتان، سیالکوٹ اور کوئٹہ کی پروازیں آپریٹ کرے گا، پی آئی اے بعد از حج آپریشن میں کُل 213 پروازیں آپریٹ کرے گا جن کے ذریعے سے 53 ہزار سے زائد حجاج کرام وطن واپس پہنچیں گے۔
پی آئی اے نے حجاج کرام کی خدمت کی خاطر تمام اقدامات مکمل کرلیے ہیں اور آپریشن کی نگرانی سی ای او پی آئی اے کررہے ہیں۔


























Leave a Reply