پاکستان نے آسٹریا کو شکست دیکر ورلڈ کپ ہاکی کوالیفائر میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی۔
مصر کے شہر اسماعیلہ میں جاری ورلڈ کپ کوالیفائر میں پاکستان نے آسٹریا کو 2 کے مقابلے میں 4گول سے شکست دیکر کامیابی کی ہیٹ ٹریک کرلی۔
تیسرے کواٹر تک پاکستان کو دو صفر کی برتری حاصل تھی پاکستان نے چوتھے کوارٹر میں مزید دو گول کیے۔
پاکستان کی جانب سے ابوبکر نے 2، اظفر اور سفیان خان نے ایک ایک گول کیا۔
پاکستان ٹیم جمعہ کو سیمی فائنل کھیلے گی، سیمی فائنل میں کامیابی پاکستان ٹیم کو سیدھا ورلڈ کپ کا ٹکٹ دلا دے گی۔
پاکستان کے پاس 8 سال بعد ورلڈ کپ کھیلنے کا یہ سنہری موقع ہے۔ پاکستان نے آخری بار 2018 میں ورلڈ کپ میں شرکت کی تھی۔


























Leave a Reply