بھارتی شہر بنگلور میں سوفٹ ویئر انجینئر خاتون نے اپنی ساس سے جھگڑے کے بعد پھندا لگاکر خودکشی کرلی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سشما نامی خاتون امریکا کی مشہور ٹیکنالوجی کمپنی میں ملازمت کرچکی ہیں، ان دنوں سشما بنگلورو کی کمپنی میں بطور سوفٹ ویئر انجینئر اپنے فرائض انجام دے رہی تھیں۔
مقامی پولیس نے بتایا کہ سشما کی شادی 5 سال قبل پنیت کمار سے ہوئی تھی جوڑے کا ایک 4 سالہ بیٹا بھی ہے۔
پولیس کے مطابق سشما کے رشتے داروں نے اس کے شوہر پر الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ وہ سشما کو جہیز کیلئے ہراساں کررہا تھا جب کہ سشما کے اپنی ساس کلپنا سے بھی معمولی جھگڑے ہوتے رہتے تھے۔
سشما کے گھر والوں نے الزام لگایا ہے کہ سشما کی ساس اسےکھانا پکانے نہیں دیتی تھیں، دو روز قبل سشما اور اس کی ساس کے درمیان کھانا پکانے پر جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد سشما نے گھر میں پھانسی لگاکر خودکشی کرلی۔
بعد ازاں پولیس نے سشما کے شوہر پنیت کمار کو جہیز کے لیے ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا جب کہ ساس کی تلاش جاری ہے۔


























Leave a Reply