بُکرانعام یافتہ بھارتی مصنفہ اروندھتی رائے نے احتجاجاً برلن فلم فیسٹیول میں شرکت سے انکار کردیا۔
ایوارڈ یافتہ بھارتی مصنفہ اروندھتی رائے نے جمعے کو اعلان کیا کہ وہ جیوری صدر وِم وینڈرز کے تبصروں کی وجہ سے برلن فلم فیسٹیول سے دستبردار ہو رہی ہیں۔
اروندھتی رائے نے جیوری چیئرمین جرمن ہدایت کار وم وینڈرز (Wim Wenders) نے غزہ سے متعلق بیان کی مذمت کی اور کہا کہ ایسے بیانات انسانیت کے خلاف جرم پر گفتگو کو روکنے کا ذریعہ بنتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آنکھوں کے سامنے ہونے والے جرائم کو روکنے کے لیے فنکاروں، ادیبوں اور فلم سازوں کو پوری کوشش کرنی چاہیے، اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کا ذمےدار ہے، امریکا، جرمنی اور دیگر ممالک کی حمایت انہیں جنگ میں شریک بناتی ہے۔
واضح رہے وم وینڈرز نےاسرائیل کے لیے جرمن حمایت کے سوال پرکہا تھا کہ فلم سازوں کو سیاست سے دور رہنا چاہیے، اگر وہ سیاسی فلمیں بنائیں گے تو سیاست کے میدان میں داخل ہو جائیں گے۔


























Leave a Reply