برطانیہ کے 100 سے زائد ارکان پارلیمنٹ نے لندن میں منعقد ہونے والے ایک اسرائیلی رئیل اسٹیٹ ایونٹ کو منسوخ کرنےکا مطالبہ کیا ہے، ان کا مؤقف ہےکہ یہ تقریب مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں سے منسلک جائیدادوں کی تشہیر کا ذریعہ بن سکتی ہے۔
برطانوی اخبار کے مطابق ارکان پارلیمنٹ کا کہنا ہےکہ یہ فلسطینیوں کی زمینیں ہیں جو ہمارے ملک میں بکوانےکی کوشش کی جا رہی ہے۔
برطانوی ارکان پارلیمنٹ کا کہنا ہےکہ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کی غیرقانونی قبضہ کی ہوئی فلسطینی جائیدادوں کی برطانیہ میں تشہیر اور فروخت کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔
رپورٹ کے مطابق اشتہارات میں سرمایہ کاروں کو مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے میں واقع بستی میں زمینوں کی فروخت کی پیشکش کی گئی تھی۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل یو کے نےکہا ہےکہ ایسے وقت میں جب مغربی کنارے میں بستیوں کی توسیع اور تشدد کے حوالے سے شدید خدشات موجود ہیں، ایسی تقریب کا انعقاد نامناسب ہوگا جو غیر قانونی اسرائیلی بستیوں سے متعلق سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کرے۔


























Leave a Reply