Preloader

پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی لنکا پریمیئر لیگ میں واپسی ہوئی ہے۔

لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شاہین آفریدی پلے آف مرحلے میں کینڈی رائلز کو جوائن کریں گے۔

لنکا پریمئیر لیگ کے پلے آف مرحلے کے لیے خوشدل شاہ اور حسن نواز بھی کینڈی رائلز کا حصہ بن گئے ہیں۔

شاہین آفریدی گزشتہ دنوں ذاتی وجوہات کی بنیاد پر لیگ مرحلے کے بعد وطن واپس آگئے تھے۔

فاسٹ بولر نے کینڈی رائلز کی نمائندگی کرتے ہوئے 6 میچز میں 7 وکٹیں حاصل کیں اور ٹیم کے بولنگ اٹیک میں اہم کردار ادا کیا۔

Sports News- ARY News

واضح رہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے معین علی، صدیق اللہ اٹل اور برینڈن میک کلن کی جگہ لی ہے۔

علاوہ ازیں جافنا کنگز نے اپنے اسکواڈ میں ایک تبدیلی کی ہے، نشان مدوشکا قومی ٹیم سے کھیلنے کے لیے روانہ ہوگئے اور وشاد رندیکا کو ان کے متبادل کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

ایل پی ایل 2026 پلے آف 5 اگست کو کولمبو کے آر پریماداسا انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *