Preloader

لاس اینجلس : نیٹ فلیکس نے اگست 2026 کے دوران ریلیز ہونے والی نئی فلموں اور ویب سیریز کی فہرست جاری کردی ہے، جس میں سب سے نمایاں سنسنی خیز فلم ’دی وسپر مین‘ ہے۔

ہدایت کار رابرٹ ڈی نیرو کی سنسنی خیز اور نئی کرائم تھرلر فلم ’دی وسپر مین‘ ہے جو مصنف الیکس نارتھ کے مقبول ناول پر مبنی سنسنی خیز تھرلر فلم ہے۔

The Whisper Man

سب سے زیادہ فروخت ہونے والے مشہور ناول پر مبنی فلم میں اغوا، سیریل کلر اور باپ بیٹے کے رشتے کی سنسنی خیز اور دلچسپ کہانی پیش کی جائے گی۔ یہ فلم 28 اگست کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔

فلم میں رابرٹ ڈی نیرو، مشیل موناہن اور ایڈم اسکاٹ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، اس فلم کی کہانی ایک خطرناک سیریل کلر کے گرد گھومتی ہے، جو اپنی وارداتیں خوفناک انداز سے انجام دیتا ہے، فلم کی ہدایت کاری جیمز ایشکرافٹ نے کی ہے۔

فلم کی کہانی ایک ایسے مصنف کے گرد گھومتی ہے جو جرائم پر کتابیں لکھتا ہے، اپنی اہلیہ کی وفات کے بعد اس کی زندگی اس وقت بدل جاتی ہے جب اس کا 8 سالہ بیٹا اچانک اغوا ہو جاتا ہے، بیٹے کی تلاش میں وہ اپنے الگ تھلگ رہنے والے والد، ریٹائرڈ پولیس ڈیٹیکٹو پیٹ ولس سے مدد مانگتا ہے۔

تحقیقات کے دوران یہ انکشاف ہوتا ہے کہ بچے کے اغوا کا تعلق کئی دہائیاں پرانے ایک خطرناک سیریل کلر کے کیس سے ہے، جسے ’دی وسپر مین‘ کے نام سے جانا جاتا تھا، اسی راز سے پردہ اٹھانے کی کوشش فلم کو سنسنی خیز اور تجسس سے بھرپور بنا دیتی ہے۔

The Whisper Man Cast

فلم میں رابرٹ ڈی نیرو ریٹائرڈ ڈیٹیکٹو پیٹ ولس، مشیل موناہن ڈیٹیکٹو امانڈا بیک اور ایڈم اسکاٹ ٹام کینیڈی کے کردار میں نظر آئیں گے۔ دیگر نمایاں اداکاروں میں مائیکل کیٹن، جان کیرول لنچ، ہیمش لنک لیٹر، اوون ٹیگ، ول برِل اور ایکسٹن لوکا پورٹو شامل ہیں۔

’دی وسپر مین‘ کی کہانی پر مبنی ناول 2019 میں شائع ہوا تھا، جبکہ اس کے فلمی حقوق ناول کی اشاعت سے قبل ہی روسو برادرز کی پروڈکشن کمپنی اے جی بی او نے حاصل کر لیے تھے۔ بعد ازاں 2022 میں نیٹ فلکس اس منصوبے کا حصہ بنا، جبکہ فلم کی شوٹنگ اپریل سے جون 2025 کے دوران امریکی ریاست نیو جرسی میں مکمل کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *