انگلینڈ کے خلاف تین میچوں کی سیریز سے قبل ملتان سلطانز کے سابق اسسٹنٹ کوچ مائیک اسمتھ کو قومی ٹیسٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے مائیک اسمتھ کو ٹیسٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ بنایا جاسکتا ہے۔
لیول 4 کے کوالیفائیڈ کوچ اور سابق جنوبی افریقی فرسٹ کلاس کرکٹر اسمتھ نے اپنے کوچنگ کے لیے مضبوط امیدوار ہیں اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ملتان سلطانز کے کوچنگ اسٹاف میں خدمات انجام دینے کے بعد پاکستان کرکٹ سے واقف بھی ہیں۔
واضح رہے کہ پی سی بی نے باقاعدہ طور پر مستقل بیٹنگ کوچ کی تلاش مئی میں شروع کی جب اشتہار کے ذریعے درخواستیں طلب کی گئی تھیں۔
Pakistan likely to make addition in coaching staff for England tour
درخواست کی ونڈو 7 جون کو بند ہوگئی جس کے بعد بورڈ نے آپشن کو شارٹ لسٹ کرنے سے پہلے امیدواروں کا جائزہ لینا شروع کیا۔
اگر اسمتھ کا تقرر ہوتا ہے تو توقع ہے کہ وہ رواں ماہ کے آخر میں پاکستان کے دورہ انگلینڈ کے لیے چارج سنبھال لیں گے۔
پاکستان دورہ انگلینڈ کا آغاز 19 سے 23 اگست تک لیڈز میں پہلے ٹیسٹ سے کرے گا۔
