Preloader

دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے خلاف ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 344 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

پورٹ آف اسپین میں کھیلے جارہے میچ میں ویسٹ انڈیز نے جسٹن گریوز اور روسٹن چیز کی نصف سنچریوں کی بدولت پہلی اننگز میں 344 رنز اسکور کیے۔

جسٹن گریوز نے 73 اور روسٹن چیز نے 70 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، برینڈنگ کنگ نے 46 اور شے ہوپ نے 29 رنز بنائے، عامر جنگو 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، عبید شاہ، محمد علی اور علی عثمان نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ ٹاس جیتتے تو ہم بھی پہلے بیٹنگ ہی کرتے، پلان سادہ ہےخود پر بھروسہ ہے اور مثبت کرکٹ کھیلیں گے۔

میزبان کپتان روسٹن چیز کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں ہوم گراؤنڈ کو اپنا قلعہ بنائیں، ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز کو دو میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *