اوپن اے آئی نے عمر کی پیشگوئی کرنے والی ٹیکنالوجی چیٹ جی پی ٹی میں صارفین کے اکاؤنٹس کا حصہ بنائی ہے۔
کمپنی کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ ایسے 18 سال سے کم عمر افراد جو چیٹ جی پی ٹی کو اپنی عمر نہیں بتاتے، ان کی عمر کی پیشگوئی اس ٹیکنالوجی سے کی جائے گی۔
یہ سافٹ وئیر کسی فرد کے رویے اور دیگر سگنلز جیسے کتنے عرصے سے یہ اکاؤنٹ موجود ہے، کب وہ متحرک ہوتا ہے اور دیگر کو مدنظر رکھ کر عمر کا تخمینہ لگائے گا۔
اگر یہ سافٹ وئیر غلطی سے آپ کو کم عمر قرار دے تو آپ ایک شناختی سروس کے ذریعے اپنی عمر کی تصدیق کروا سکیں گے۔
اس کے لیے لائیو سیلفی اور شناختی کارڈ کی ضرورت ہوگی۔
اس نئے سسٹم کی تیاری کا اعلان ستمبر 2025 میں کیا گیا تھا تاکہ کم عمر صارفین کے لیے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ میں زیادہ تحفظ فراہم کیا جاسکے۔
یعنی ان کے لیے حساس یا ممکنہ مضر مواد تک رسائی گھٹ سکے۔
ابھی یہ واضح نہیں کہ چیٹ جی پی ٹی کسی فرد کی عمر کی کس حد تک درست پیشگوئی کرسکتا ہے۔
ایسا پلیٹ فارم جس کے صارفین کی تعداد 80 کروڑ ہو، یہ کافی مشکل کام ہے۔
اوپن اے آئی اور اے آئی ٹیکنالوجی پر کام کرنے والی دیگر کمپنیوں پر بہت زیادہ تنقید کی جاتی ہے کیونکہ ان پر بچوں کی اموات کا الزام عائد کیا جاتا ہے۔
2025 میں اس حوالے سے اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی میں اضافی پیرنٹل کنٹرولز کا اضافہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔


























Leave a Reply