Skip to content
  • Thursday, 4 June 2026
  • 10:43 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • پاکستان اور چین کا دہشتگردی کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اور سکیورٹی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق

حالیہ پوسٹس

  • اسرائیل نے فلسطین ویمن فٹبال ٹیم کی 2 انٹرنیشنل پلیئرز کو حراست میں لے لیا
  • ایرانی وزیر خارجہ کی تصدیق
  • قربانی کا گوشت مانگنے کے بہانے گھروں میں چوریاں کرنیوالے باپ بیٹے گرفتار، کروڑ کا سامان برآمد
  • سہیل آفریدی نے عمران خان سے ملاقات کیلئے عدالت میں درخواست دائر کردی
  • امریکا اور اتحادی ممالک نے جاسوسی کے الزام پر چین کو وارننگ جاری کر دی
تازہ ترین

پاکستان اور چین کا دہشتگردی کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اور سکیورٹی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق

DAILY MITHAN Jan 5, 2026 0


پاکستان اور چین کا دہشتگردی کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اور سکیورٹی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور چین کے درمیان دوستی کو نسل در نسل منتقل کرنے اور تعاون کے نئے شعبے تلاش کرنے پر اتفاق کیا گیا: مشترکہ اعلامیہ۔ فوٹو وزارت خارجہ پاکستان

پاکستان اور چین نے دہشتگردی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اور دو طرفہ سکیورٹی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

گزشتہ روز بیجنگ میں چینی وزیر خارجہ وانگ ای اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی مشترکہ صدارت میں ہونے والے ساتویں پاک چین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔

مشترکہ اعلامیے کے مطابق چین کی دعوت پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے 3 سے 5 جنوری تک چین کا دورہ کیا، پاک چین وزرائے خارجہ ملاقات میں جنوبی ایشیا میں امن، یکطرفہ اقدامات کی مخالفت اور تنازعات کے حل پر زور دیا گیا ہے اور مسئلہ کشمیرکے پرامن حل کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی اہمیت پر اتفاق کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان نے ون چائنا پالیسی کے تحت، تائیوان، سنکیانگ، تبت، ہانگ کانگ اور جنوبی بحیرۂ چین پر چین کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا جبکہ چین نے پاکستان کی خود مختاری، علاقائی سالمیت اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بھرپور تعاون کا اعلان کیا۔

مشترکہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ مذاکرات میں پاک چین تعلقات، دفاعی و سکیورٹی تعاون، تجارت، سرمایہ کاری اور عوامی روابط پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں ممالک نے اسٹریٹجک رابطے بڑھانے اور باہمی اعتماد مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا، اس کے علاوہ چین اور پاکستان نے 2026 میں سفارتی تعلقات کے 75سال مکمل ہونے کی تقریبات شروع کرنےکا اعلان بھی کیا۔

پاک چین مذاکرات کے مشترکہ اعلامیے کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان دوستی کو نسل در نسل منتقل کرنے اور تعاون کے نئے شعبے تلاش کرنے پر اتفاق کیا گیا اور پاک چین آہنی برادرانہ اور آل ویدر اسٹریٹجک تعلقات کی توثیق کی گئی۔

مشترکہ اعلامیے میں پاکستان کی جانب سے چین کی ترقیاتی کامیابیوں اور جدید کاری کے ماڈل کو سراہا گیا اور دہشتگردی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اور دوطرفہ سکیورٹی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ اس کے علاوہ سی پیک 2، زراعت، معدنیات اور گوادر پورٹ پر تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

پاکستان اور چین نے خلائی تعاون میں پیشرفت اور پاکستانی خلابازوں کی چینی خلائی اسٹیشن میں متوقع شمولیت پر بھی اتفاق کیا۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
ایرانی وزیر خارجہ کی تصدیق
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
Headline تازہ ترین
قربانی کا گوشت مانگنے کے بہانے گھروں میں چوریاں کرنیوالے باپ بیٹے گرفتار، کروڑ کا سامان برآمد
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
تازہ ترین
سہیل آفریدی نے عمران خان سے ملاقات کیلئے عدالت میں درخواست دائر کردی
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
Headline تازہ ترین
امریکا اور اتحادی ممالک نے جاسوسی کے الزام پر چین کو وارننگ جاری کر دی
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
تازہ ترین
ٹرمپ نے مشیروں کو آگاہ کردیا
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
Headline تازہ ترین
زیارت سے اغواء کیے گئے پولیس آفیسر سمیت 3 افراد بازیاب
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
Headline تازہ ترین
ریاست کو سہارا کیسے ملے؟
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
Headline تازہ ترین
بنگلادیش کو شکست دیکر پاکستان انڈر 18 ایشیاکپ ہاکی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
تازہ ترین
امریکا کی ثالثی میں اسرائیل اور لبنان جنگ بندی پر متفق ہوگئے
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
Headline تازہ ترین
بلوچستان میں پیٹرولیم مصنوعات کا بحران، ایک لیٹر پیٹرول، ڈیزل 500 روپے میں فروخت ہونے لگا
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
تازہ ترین
امریکی ایوانِ نمائندگان نے ٹرمپ کے اختیارات محدود کرنے کی قرارداد منظور کر لی
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
تازہ ترین
ایران کمزور ہوا ہے لیکن وہاں سب کچھ ختم نہیں ہوا، اسرائیلی وزیر اعظم نے ٹرمپ کے دعوؤں کو مشکوک کر دیا
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
Headline تازہ ترین
ترکیے میں موجود ایرانی فٹبال ٹیم کو ورلڈکپ سے قبل میکسیکو کے ویزے جاری کر دیےگئے
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
Headline تازہ ترین
لاہور ہائیکورٹ نے موٹر وے زیادتی کیس کے 2 مجرموں کی سزا کیخلاف اپیلیں خارج کردیں
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
Headline تازہ ترین
کسان کارڈ سے پنجاب کےکاشتکار کی قسمت بدل رہی ہے،کاشتکار اب سر اٹھا کر جیےگا: مریم نواز
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
Headline تازہ ترین
موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے اکثر میچز متاثر ہونے کا خدشہ
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
تازہ ترین
صدر زرداری کی اٹھارہویں ترمیم نہ ہوتی تو کسی شہر میں اورنج ٹرین ہوتی نہ کہیں میٹرو بس چلتی: بلاول
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
Headline تازہ ترین
عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات پر آل پارٹیز کانفرنس، مہاجرین کی نشستوں پر واضح فیصلہ نہ ہوسکا
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
تازہ ترین
پیپلزپارٹی اور حكومت كے درمیان بجٹ پر اختلافات برقرار، مذاكرات میں پیشرفت نہ ہوسكی: ذرائع
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
تازہ ترین
اسلام آبادہائیکورٹ نے دوسرے ملک سے اوور اسٹے پر ڈی پورٹ ہونے پر پی سی ایل میں نام ڈالنا غیر قانونی قرار دیدیا
DAILY MITHAN Jun 3, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
پنجاب میں کاروباری مراکز کے نئے اوقات مقرر
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
پاکستان
بجٹ تجاویز پر پیپلزپارٹی کے حكومت سے اختلافات برقرار، مذاكرات میں پیش رفت نہ ہوسكی
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
پاکستان
کراچی میں طویل لوڈشیڈنگ پر نیپرا نے کے الیکٹرک سے رپورٹ طلب کرلی
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
پاکستان
کے پی میں فارورڈ بلاک پروپیگنڈا ہے، جب تک عمران خان کا نیا پیغام نہیں آتا، میں ہی وزیراعلیٰ رہوں گا: سہیل آفریدی
DAILY MITHAN Jun 2, 2026