Preloader

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اقرا عزیز نے ننھی بیٹی صوفیا حسین کا چہرہ پہلی بار مداحوں کو دکھا دیا ہے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ اقرا عزیز نے بیٹی کے خوبصورت فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کی ہیں جس میں ان کے بیٹے کبیر حسین بھی موجود ہیں۔

انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بیٹی صوفیا اور کبیر حسین کا نام لکھا ہے۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کبیر حسین چھوٹی بہن کے ساتھ کھیل رہے ہیں اور اسے پیار کررہے ہیں۔

 اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کی ہیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔ صبا قمر، ایمن خان، محب مرزا، اشنا شاہ ودیگر نے تصاویر کو پسند کیا اور ماشا اللہ لکھا ہے۔

واضح رہے کہ اقرا عزیز اور یاسر حسین کی شادی دسمبر 2019 میں ہوئی اور ان کے ہاں 2021 میں بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے کبیر حسین رکھا۔

24 جنوری 2026 کو یاسر حسین نے بیٹی کی پیدائش کی خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھی اور لکھا تھا کہ اللہ نے ہمیں خوبصورت تحفہ عطا کیا ہے، ہم بیٹی کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *