تازہ ترین
لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر خان سے منسوب صحت کارڈ کے خاتمے سے متعلق بیان جھوٹ قرارامریکی انتخاب میں 440 ملین ڈالر خرچ کرنے والے ایلون مسک کو بڑا دھچکاخواتین اور بچیوں پر تشدد کی مذمتی قرارداد منظورسابق رکن قومی اسمبلی حماد اظہر گرفتارکراچی کنگز میں مایہ ناز اسپنر عادل رشید کی انٹریامریکی شہری کو داعش کی حمایت پر 15 سال قید کی سزاایران کے خلاف فوری فوجی کارروائی کی ضرورت نہیں، متوقع اسرائیلی وزیر اعظماینویڈیا کے سی ای او جینسن ہوانگ نے ملازمین سے غلطیوں پر معذرت کر لیلیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر خان سے منسوب صحت کارڈ کے خاتمے سے متعلق بیان جھوٹ قرارامریکی انتخاب میں 440 ملین ڈالر خرچ کرنے والے ایلون مسک کو بڑا دھچکاخواتین اور بچیوں پر تشدد کی مذمتی قرارداد منظورسابق رکن قومی اسمبلی حماد اظہر گرفتارکراچی کنگز میں مایہ ناز اسپنر عادل رشید کی انٹریامریکی شہری کو داعش کی حمایت پر 15 سال قید کی سزاایران کے خلاف فوری فوجی کارروائی کی ضرورت نہیں، متوقع اسرائیلی وزیر اعظماینویڈیا کے سی ای او جینسن ہوانگ نے ملازمین سے غلطیوں پر معذرت کر لی
پاکستان

فلک شبیر ابوبکر کے بھی ’ابو‘ ہیں، سارہ خان

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان کا کہنا ہے کہ شوہر فلک شبیر تو ’ابوبکر‘ کے ’ابو‘ ہیں۔

پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں اداکارہ سارہ خان نے شرکت کی اور اس دوران نجی زندگی اور شوبز سمیت دیگر موضوعات پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ فلک سے میں یہ ایک چیز جو سیکھی ہے وہ ٹھہراؤ ہے کیونکہ اب مجھ میں ٹھہراؤ آگیا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ میں پہلے پینک کردیتی تھی، کوئی چیز چوری ہوگئی تو اس کے لیے ٹینشن لینا شروع کردیتی تھی اب میں نے فلک سے ریلیکس رہنا سیکھا ہے اور دوسروں کا احساس میرے لیے بڑھ گیا ہے، میزبان ندا یاسر نے کہا کہ آج کل سب ابوبکر کررہے ہیں اور لوگ کہہ رہے ہیں کہ ابوبکر جیسا تو اصل زندگی میں کوئی نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ ہم فلک شبیر کو ابوبکر کہہ سکتے ہیں کہ وہ بالکل ان کے جیسے ہیں، سارہ خان نے بھی ان کی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ فلک تو ابوبکر کے بھی ابو ہیں۔

واضح رہے کہ درِ نجات میں شہریار منور ’ابوبکر‘ کا کردار نبھا رہے ہیں جو پاکستان ہی نہیں بلکہ پڑوسی ممالک بنگلادیش اور بھارت میں بھی مقبول ہوگیا ہے اور لڑکیوں کی خواہش ہے کہ انہیں ابوبکر جیسا ہی مثالی شوہر ملے، مداح ’ابوبکر‘ کے کردار کی تعریف کررہے ہیں۔

درِ نجات کی کہانی عمیرہ احمد نے لکھی ہے اور ثاقب خان اس کے ہدایت کار ہیں جبکہ یہ تھریز انٹرٹینمنٹ کا پہلا ڈرامہ ہے جبکہ اسے جمعے اور ہفتے کی رات 8 بجے اے آر وائی ڈیجیٹل اور ایپلیکیشن اے آر وائی پلس پر نشر کیا جاتا ہے۔

Source: پاکستان