تازہ ترین
امریکی انتخاب میں 440 ملین ڈالر خرچ کرنے والے ایلون مسک کو بڑا دھچکاخواتین اور بچیوں پر تشدد کی مذمتی قرارداد منظورسابق رکن قومی اسمبلی حماد اظہر گرفتارکراچی کنگز میں مایہ ناز اسپنر عادل رشید کی انٹریامریکی شہری کو داعش کی حمایت پر 15 سال قید کی سزاایران کے خلاف فوری فوجی کارروائی کی ضرورت نہیں، متوقع اسرائیلی وزیر اعظماینویڈیا کے سی ای او جینسن ہوانگ نے ملازمین سے غلطیوں پر معذرت کر لیفلک شبیر ابوبکر کے بھی ’ابو‘ ہیں، سارہ خانامریکی انتخاب میں 440 ملین ڈالر خرچ کرنے والے ایلون مسک کو بڑا دھچکاخواتین اور بچیوں پر تشدد کی مذمتی قرارداد منظورسابق رکن قومی اسمبلی حماد اظہر گرفتارکراچی کنگز میں مایہ ناز اسپنر عادل رشید کی انٹریامریکی شہری کو داعش کی حمایت پر 15 سال قید کی سزاایران کے خلاف فوری فوجی کارروائی کی ضرورت نہیں، متوقع اسرائیلی وزیر اعظماینویڈیا کے سی ای او جینسن ہوانگ نے ملازمین سے غلطیوں پر معذرت کر لیفلک شبیر ابوبکر کے بھی ’ابو‘ ہیں، سارہ خان
پاکستان

تاریخی لمحہ۔۔۔پاکستان خلائی سفر میں نئی منزل حاصل کرنے کے قریب

اسلام آباد: قوم کے لیے ایک تاریخی اور قابلِ فخر لمحہ نزدیک تر آ گیا ہے، پہلا پاکستانی خلاباز محمد ذیشان علی خلائی مشن کے لیے کل روانہ ہوں گے۔

مشن شین ژو 24 پہلے پاکستانی خلاباز محمد ذیشان علی کو لے کر کل روانہ ہوگا، چینی خلائی ایجنسی کے مطابق 2 چینی اور ایک پاکستانی خلاباز مشن انجام دیں گے۔

خلائی جہاز چین کے مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بج کر 18منٹ پر لانچ کیا جائے گا، خلائی جہاز جیوکوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے روانہ کیا جائے گا۔

’’شین زو 24‘‘ خلائی جہاز کی لانچنگ ! پاکستانی خلا بازوں نے چین میں خصوصی خلائی تربیت کامیابی سے مکمل کرلی

محمدذیشان چین کے تیانگونگ خلائی اسٹیشن جانے والے پہلے غیر ملکی خلاباز ہوں گے، چین کے تانگ ہونگبو، وو یی اور پاکستان کے محمد ذیشان علی خلائی سفر پر روانہ ہوں گے۔

چینی خلائی ایجنسی کے مطابق تانگ ہونگبو بہ طور پائلٹ، وو یی بہ طور فلائٹ انجینئر ذمہ داریاں سنبھالیں گے، محمد ذیشان علی خلائی مشن میں پے لوڈ اسپیشلسٹ کی حیثیت سے شریک ہوں گے۔

خلائی مشن میں تانگ ہونگبو بہ طور کمانڈر بھی فرائض انجام دیں گے۔

Source: پاکستان