تازہ ترین
لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر خان سے منسوب صحت کارڈ کے خاتمے سے متعلق بیان جھوٹ قرارامریکی انتخاب میں 440 ملین ڈالر خرچ کرنے والے ایلون مسک کو بڑا دھچکاخواتین اور بچیوں پر تشدد کی مذمتی قرارداد منظورسابق رکن قومی اسمبلی حماد اظہر گرفتارکراچی کنگز میں مایہ ناز اسپنر عادل رشید کی انٹریامریکی شہری کو داعش کی حمایت پر 15 سال قید کی سزاایران کے خلاف فوری فوجی کارروائی کی ضرورت نہیں، متوقع اسرائیلی وزیر اعظماینویڈیا کے سی ای او جینسن ہوانگ نے ملازمین سے غلطیوں پر معذرت کر لیلیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر خان سے منسوب صحت کارڈ کے خاتمے سے متعلق بیان جھوٹ قرارامریکی انتخاب میں 440 ملین ڈالر خرچ کرنے والے ایلون مسک کو بڑا دھچکاخواتین اور بچیوں پر تشدد کی مذمتی قرارداد منظورسابق رکن قومی اسمبلی حماد اظہر گرفتارکراچی کنگز میں مایہ ناز اسپنر عادل رشید کی انٹریامریکی شہری کو داعش کی حمایت پر 15 سال قید کی سزاایران کے خلاف فوری فوجی کارروائی کی ضرورت نہیں، متوقع اسرائیلی وزیر اعظماینویڈیا کے سی ای او جینسن ہوانگ نے ملازمین سے غلطیوں پر معذرت کر لی
کھیل

فٹ بال سے ریٹائرمنٹ کی خبریں: رونالڈو کا اہم بیان سامنے آگیا

پرتگال: دنیائے فٹبال کے اسٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پرتگال کی قومی ٹیم کے لیے کھیلنے کا سلسلہ جاری رکھنا چاہتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو نے گزشتہ ہفتے ناروے کے خلاف میچ میں متبادل کھلاڑی رہنے اور ڈنمارک کے خلاف میچ میں بھی ابتدائی ٹیم میں شامل نہ کیے جانے کے بعد نیشنز لیگ کیمپ چھوڑ دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پرتگالی فٹبال فیڈریشن کو ان کے اقدام کے نتائج کا جائزہ لے کر انہیں سزا دینی چاہیے اور وہ سزا کم کیے جانے کے حق میں نہیں ہیں۔ ان کے مطابق وہ اپنے اقدام پر معذرت کرچکے ہیں اور جانتے ہیں کہ ہر عمل کے نتائج ہوتے ہیں۔

تاہم رونالڈو نے کوچ جارج جیزس پر اعتماد توڑنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کوچ نے پہلے انہیں ناروے کے خلاف کھلانے کا وعدہ کیا لیکن اس پر عمل نہیں کیا جس سے ان کے اعتماد کو ٹھیس پہنچی۔

رونالڈو نے کہا کہ اگر وہ جسمانی طور پر فٹ رہے، اپنی کلب ٹیم کے لیے کھیلتے رہے اور گول کرتے رہے تو وہ پرتگال کی نمائندگی جاری رکھنا چاہیں گے۔

اسٹار فٹبالر کا کہنا تھا کہ معطلی کی مدت ختم ہونے کے بعد وہ ہمیشہ کی طرح قومی ٹیم کے لیے کھیلنے اور کامیابی حاصل کرنے کے لیے دستیاب ہوں گے۔

کیا رونالڈو جونیئر مستقبل میں پرتگال کی نمائندگی نہیں کریں گے؟

واضح رہے کہ رونالڈو پرتگال کی جانب سے 234 میچز میں 146 گول کرچکے ہیں اور دونوں ہی عالمی ریکارڈ ان کے نام ہیں۔

Source: پاکستان