تازہ ترین
سعودی عرب: غیر حاضری اور چھٹیاں لینے والے ملازمین کیلیے اہم خبر’’شین زو 24‘‘ خلائی جہاز کی لانچنگ ! پاکستانی خلا بازوں نے چین میں خصوصی خلائی تربیت کامیابی سے مکمل کرلیکراچی اور گوادر کو وفاق کے ماتحت لانے کا پروپزل ہے، اس پر بات بھی ہوئی ہے: خواجہ آصفنظام بدلنے کیلئے جماعت اسلامی کے علاوہ دوسرا کوئی آپشن نہیں، حافظ نعیم الرحمانکیا محسن نقوی قائد اعظم ہیں جو میں ان کی ذات اور افکار پر تبصرہ کروں گا؟ رانا ثنا اللہڈگری ہولڈرز نوجوانوں کے لئے انٹرن شپ پروگرام کا اعلانبیرون ملک ملازمت تلاش کرنے والے پاکستانیوں کیلیے اہم خبرکویت میں ملازمت کے خواہشمند پاکستانی ہوشیار ہوجائیں !سعودی عرب: غیر حاضری اور چھٹیاں لینے والے ملازمین کیلیے اہم خبر’’شین زو 24‘‘ خلائی جہاز کی لانچنگ ! پاکستانی خلا بازوں نے چین میں خصوصی خلائی تربیت کامیابی سے مکمل کرلیکراچی اور گوادر کو وفاق کے ماتحت لانے کا پروپزل ہے، اس پر بات بھی ہوئی ہے: خواجہ آصفنظام بدلنے کیلئے جماعت اسلامی کے علاوہ دوسرا کوئی آپشن نہیں، حافظ نعیم الرحمانکیا محسن نقوی قائد اعظم ہیں جو میں ان کی ذات اور افکار پر تبصرہ کروں گا؟ رانا ثنا اللہڈگری ہولڈرز نوجوانوں کے لئے انٹرن شپ پروگرام کا اعلانبیرون ملک ملازمت تلاش کرنے والے پاکستانیوں کیلیے اہم خبرکویت میں ملازمت کے خواہشمند پاکستانی ہوشیار ہوجائیں !
کھیل

کراچی اور گوادر کو وفاق کے ماتحت لانے کا پروپزل ہے، اس پر بات بھی ہوئی ہے: خواجہ آصف

(23 نومبر 2026): وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ کراچی اور گوادر کو وفاق کے ماتحت لانے کا پروپزل ہے اس پر بات بھی ہوئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’خبر‘ میں خواجہ آصف نے کہا کہ سیاست میں مشکل سے سیکھا ہے کہ بال باہر جا رہا ہو تو نہیں کھیلنا چاہیے، رانا ثنا اللہ اور محسن نقوی دونوں ہماری کابینہ کا حصہ ہیں، میری خواہش ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اس بیان بازی کو رکوائیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ بہت سی چیزیں چل رہی ہیں ان کو حتمی شکل دینی چاہیے تاکہ معاملات حل ہوں، اختلافات کو ہوا نہیں دینی چاہیے ہر شخص کو منفی باتوں سے گریز کرنا چاہیے، میں کوئی منفی بات نہیں کر رہا جو چیزیں چل رہی ہیں اس پر تبصرہ کرتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم سے کوئی فرد مستفید ہوا ہے تو وہ صدر مملکت آصف علی زرداری صاحب ہیں، بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ گن پوائنٹ پر یہ آئینی ترمیم کروائی گئی تو اس سے بڑی ہپوکریسی نہیں ہو سکتی۔

ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو جس طرح کی زبان استعمال کر رہے ہیں وہ ان کی شخصیت کیلیے اچھی نہیں، وہ اس قسم کی گفتگو کریں گے تو کیا مستقبل اور اہمیت ہوگی۔

خواجہ آصف نے سوال کیا کہ 18 ٹریلین روپے وفاق سے سندھ کو گیا وہ کہاں گیا؟ کراچی تو آج تباہ ہے، یونیورسٹی روڈ کا سن سن کر میری عمر گزر گئی کھمبے سڑک کے درمیان لگے ہیں، کراچی اتنا خوبصورت شہر تھا آج اس کی سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے پاس 5 جگہ پر اقتدار ہے اور مرکز میں پارٹنرشپ ہے لیکن پھر بھی انہیں ڈر ہے، وزارت دفاع میں فوج کے نکتہ نظر کو فوقیت ہوتی ہے میں اس سے انکاری نہیں، وزارت کی جو بھی باتیں انھیں مجھ سے زیادہ بہتر معلوم ہے میں پولیٹیکل سائیڈ کور کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ 2029 کا الیکشن نئے نظام پر ہوگا باقی آئین میں کوئی تبدیلی کی ضرورت نہیں، جس آئینی ترمیم کی ضرورت ہے پھر الیکشن بھی اسی نظام کے تحت ہوگا الگ چیز کرنے کی ضرورت نہیں۔

Source: پاکستان