تازہ ترین
محسن نقوی نے کم عمر ملازمہ کے قتل کی کمزور ایف آئی آر کے سوال کا جواب دے دیاپنجاب میں سرکاری گندم کی قیمت مقرررومانیہ سےگندم لیکر آنے والا بلک کیریئر جہاز پورٹ قاسم پر لنگر انداز ہوگیاگھر بیٹھے نادرا سے سرٹیفکیٹ بنوانے کی سہولت کن علاقوں میں دستیاب ہے؟سافٹ ویئر انجینئر نوکری سے نکالے جانے پر حیران کُن طور پر جھوم اٹھاانڈہ ناشتے میں کھانے کے بعد چائے پیتے ہیں تو خبردار ہوجائیں!بن غازی میں بحری اڈے پر لنگر انداز روسی جہاز پر ہولناک ڈرون حملہ، جہاز کا بیش تر حصہ ڈوب گیابحرین میں امریکی شہریوں کے لیے نئی وارننگ جاریمحسن نقوی نے کم عمر ملازمہ کے قتل کی کمزور ایف آئی آر کے سوال کا جواب دے دیاپنجاب میں سرکاری گندم کی قیمت مقرررومانیہ سےگندم لیکر آنے والا بلک کیریئر جہاز پورٹ قاسم پر لنگر انداز ہوگیاگھر بیٹھے نادرا سے سرٹیفکیٹ بنوانے کی سہولت کن علاقوں میں دستیاب ہے؟سافٹ ویئر انجینئر نوکری سے نکالے جانے پر حیران کُن طور پر جھوم اٹھاانڈہ ناشتے میں کھانے کے بعد چائے پیتے ہیں تو خبردار ہوجائیں!بن غازی میں بحری اڈے پر لنگر انداز روسی جہاز پر ہولناک ڈرون حملہ، جہاز کا بیش تر حصہ ڈوب گیابحرین میں امریکی شہریوں کے لیے نئی وارننگ جاری
پاکستان

رومانیہ سےگندم لیکر آنے والا بلک کیریئر جہاز پورٹ قاسم پر لنگر انداز ہوگیا

کراچی: رومانیہ سے گندم لیکر آنے والا بلک کیریئر جہاز پورٹ قاسم پر لنگر انداز ہوگیا تاہم ملک بھر میں قیمتیں کم نہ ہو سکیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پورٹ کے ساتھ ساتھ اب پورٹ قاسم پر بھی درآمدی گندم کے بحری جہازوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، تاہم بھاری مقدار میں گندم کی درآمد کے باوجود ملک بھر میں آٹے اور گندم کی قیمتوں میں کمی نہ آ سکی۔

رومانیہ سے درآمدی گندم لے کر آنے والا بلک کیریئر جہاز “ایم وی الیکس”   پورٹ قاسم پر لنگر انداز ہو گیا ہے۔

یہ جہاز پنجاب کے لیے 54 ہزار 983 ٹن گندم لے کر پہنچا،  ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) اب تک مجموعی طور پر 5 بحری جہازوں کے ذریعے رومانیہ سے 2 لاکھ 73 ہزار 603 ٹن گندم درآمد کر چکی ہے۔

FOLLOW US ON ARY TUBE

جن میں سے 3 جہاز پنجاب جبکہ ایک، ایک جہاز خیبرپختونخوا اور سندھ کے لیے گندم لے کر پاکستان پہنچے ہیں۔

2 لاکھ 73 ہزار ٹن سے زائد گندم ملک میں پہنچنے کے باوجود مقامی مارکیٹ میں قیمتیں قابو میں نہیں آ سکیں۔

فلور ملز مالکان نے فائن آٹے کی قیمت میں 20 روپے اور ڈھائی نمبر آٹے میں 15 روپے فی کلو کا مزید اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد فائن آٹا  220 روپے فی کلو ، ڈھائی نمبر آٹا  190 روپے فی کلو اور اوپن مارکیٹ میں گندم  150 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔

  اس حوالے سے ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ درآمدی گندم کی آمد کے باوجود زیادہ کھپت اور بندرگاہوں سے گندم کی ترسیل میں تاخیر کے باعث مقامی مارکیٹ میں سپلائی متاثر ہے، یہی وجہ ہے کہ قیمتوں میں کمی نہیں ہو پا رہی۔

Source: پاکستان