واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر فوجی جارحیت میں شدت لانے کا الزام لگا دیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ ایران نے ایک سال میں سب سے زیادہ ڈرون اور میزائل گزشتہ ہفتے داغے، لیکن تمام ایرانی ڈرون اور میزائل مار گرائے گئے، کوئی نقصان نہیں ہوا۔
امریکی صدر نے کہا کہ ڈیموکریٹس کی جیت پر ایران اپنے حملوں میں مزید جارحانہ ہو جائے گا، یہ میں پہلے ہی کہہ چکا تھا، یہ بھی پیش گوئی کی تھی کہ ڈیموکریٹس جیتے تو اسٹاک مارکیٹ میں نمایاں گراوٹ آئے گی۔
ٹرمپ نے کہا میری مڈٹرم الیکشن سے قبل کی گئی دونوں پیش گوئیاں درست ثابت ہو گئیں، ایرانی قیادت ڈیموکریٹس کو کم زور اور غیر مؤثر سمجھتی ہے، ایران اب تک 81 ہزار مظاہرین کو ہلاک کر چکا ہے۔
جنگ کا وقت قریب، امریکا اور اسرائیل کا ایران کیخلاف مشترکہ منصوبہ
انھوں نے کہا ڈیموکریٹس اور ایران زیادہ سے زیادہ عرصے تک تیل قیمتیں بلند رکھنے کے خواہاں تھے، مڈٹرم انتخابات کے بعد تیل کی قیمتوں میں تیزی سے گراوٹ ہوئی، تیل قیمتوں میں کمی عین میری پیشگوئی کے مطابق ہوئی پر افسوس ووٹرز نے بات نہیں سمجھی۔
ٹرمپ نے کہا انتخابات اور تیل کی قیمتوں سے متعلق سارا معاملہ ایک بڑا فریب ہے، پورا مڈٹرم الیکشن ہی بہت عجیب تھا۔
Source: پاکستان



