تازہ ترین
محسن نقوی نے کم عمر ملازمہ کے قتل کی کمزور ایف آئی آر کے سوال کا جواب دے دیاپنجاب میں سرکاری گندم کی قیمت مقرررومانیہ سےگندم لیکر آنے والا بلک کیریئر جہاز پورٹ قاسم پر لنگر انداز ہوگیاگھر بیٹھے نادرا سے سرٹیفکیٹ بنوانے کی سہولت کن علاقوں میں دستیاب ہے؟سافٹ ویئر انجینئر نوکری سے نکالے جانے پر حیران کُن طور پر جھوم اٹھاانڈہ ناشتے میں کھانے کے بعد چائے پیتے ہیں تو خبردار ہوجائیں!بن غازی میں بحری اڈے پر لنگر انداز روسی جہاز پر ہولناک ڈرون حملہ، جہاز کا بیش تر حصہ ڈوب گیابحرین میں امریکی شہریوں کے لیے نئی وارننگ جاریمحسن نقوی نے کم عمر ملازمہ کے قتل کی کمزور ایف آئی آر کے سوال کا جواب دے دیاپنجاب میں سرکاری گندم کی قیمت مقرررومانیہ سےگندم لیکر آنے والا بلک کیریئر جہاز پورٹ قاسم پر لنگر انداز ہوگیاگھر بیٹھے نادرا سے سرٹیفکیٹ بنوانے کی سہولت کن علاقوں میں دستیاب ہے؟سافٹ ویئر انجینئر نوکری سے نکالے جانے پر حیران کُن طور پر جھوم اٹھاانڈہ ناشتے میں کھانے کے بعد چائے پیتے ہیں تو خبردار ہوجائیں!بن غازی میں بحری اڈے پر لنگر انداز روسی جہاز پر ہولناک ڈرون حملہ، جہاز کا بیش تر حصہ ڈوب گیابحرین میں امریکی شہریوں کے لیے نئی وارننگ جاری
تازہ ترین

محسن نقوی نے کم عمر ملازمہ کے قتل کی کمزور ایف آئی آر کے سوال کا جواب دے دیا

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کم عمر ملازمہ کے قتل کی کمزور ایف آئی آر درج کرنے کے سوال کا جواب دے دیا۔

صحافی نے سوال کیا کہ ڈائریکٹر ایف آئی اے گوجرانولہ کے گھر پر  کم عمر ملازمہ فاطمہ کے قتل کی کمزور ایف آئی آر کیوں درج کی گئی؟

جواب میں محسن نقوی نے اعتراف کیا کہ اس کیس میں پولیس پر بہت  دباؤ تھا، سفر میں ہونے کے باوجود فاطمہ اصغر کیس خود دیکھا، بچی کے والد مقدمہ ہی درج نہیں کرارہے تھے۔

اسلام آباد ایکسپریس وے سروس روڈ کےدورے میں میڈیا سےگفتگو میں وزیرداخلہ نے یقین دلایا کہ فاطمہ اصغر کیس میں پولیس تگڑی انکوائری کر رہی ہے اور کرے گی۔

واضح رہے کہ ڈائریکٹر ایف آئی اے گوجرانولہ کے گھر پر کم عمر ملازمہ فاطمہ کو تین سال سے تشدد کا نشانہ بنایاجارہا تھا، موت بھی بدترین تشدد سے ہوئی۔

یہ پڑھیں: ڈائریکٹر ایف آئی اے کے گھر کمسن ملازمہ کی تشدد سے موت ! پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ہولناک انکشافات

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سر سے پیر تک تشدد کے نشانات کا انکشاف ہوا ہے، فاطمہ کےجسم پر 20 بڑے زخم اور نشانات پائے گئے ہیں جبکہ تشدد کے باعث پورا جسم سوج گیا تھا اور جگہ جگہ خون جم گیا تھا۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے محمد بن اشرف اور بچی کے والد کو بھی تشدد کا علم تھا۔

Source: پاکستان