تازہ ترین
سعودی عرب: غیر حاضری اور چھٹیاں لینے والے ملازمین کیلیے اہم خبر’’شین زو 24‘‘ خلائی جہاز کی لانچنگ ! پاکستانی خلا بازوں نے چین میں خصوصی خلائی تربیت کامیابی سے مکمل کرلیکراچی اور گوادر کو وفاق کے ماتحت لانے کا پروپزل ہے، اس پر بات بھی ہوئی ہے: خواجہ آصفنظام بدلنے کیلئے جماعت اسلامی کے علاوہ دوسرا کوئی آپشن نہیں، حافظ نعیم الرحمانکیا محسن نقوی قائد اعظم ہیں جو میں ان کی ذات اور افکار پر تبصرہ کروں گا؟ رانا ثنا اللہڈگری ہولڈرز نوجوانوں کے لئے انٹرن شپ پروگرام کا اعلانبیرون ملک ملازمت تلاش کرنے والے پاکستانیوں کیلیے اہم خبرکویت میں ملازمت کے خواہشمند پاکستانی ہوشیار ہوجائیں !سعودی عرب: غیر حاضری اور چھٹیاں لینے والے ملازمین کیلیے اہم خبر’’شین زو 24‘‘ خلائی جہاز کی لانچنگ ! پاکستانی خلا بازوں نے چین میں خصوصی خلائی تربیت کامیابی سے مکمل کرلیکراچی اور گوادر کو وفاق کے ماتحت لانے کا پروپزل ہے، اس پر بات بھی ہوئی ہے: خواجہ آصفنظام بدلنے کیلئے جماعت اسلامی کے علاوہ دوسرا کوئی آپشن نہیں، حافظ نعیم الرحمانکیا محسن نقوی قائد اعظم ہیں جو میں ان کی ذات اور افکار پر تبصرہ کروں گا؟ رانا ثنا اللہڈگری ہولڈرز نوجوانوں کے لئے انٹرن شپ پروگرام کا اعلانبیرون ملک ملازمت تلاش کرنے والے پاکستانیوں کیلیے اہم خبرکویت میں ملازمت کے خواہشمند پاکستانی ہوشیار ہوجائیں !
پاکستان

بیرون ملک ملازمت تلاش کرنے والے پاکستانیوں کیلیے اہم خبر

(23 نومبر 2026): بیرون ملک ملازمت تلاش کرنے والے پاکستانیوں کیلیے سرکاری جابز پورٹل موجود ہے جہاں وہ مطلوبہ آسامی کی تفصیلات باآسانی حاصل کر سکتے ہیں۔

بیورو آف ایمیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کی ویب سائٹ پر ہزاروں کی تعداد میں بیرون ملک ملازمت کی خالی آسامیاں موجود ہوتی ہیں، ویب سائٹ کے ذریعے ریکروٹنگ ایجنسی کی طرف سے پیش کردہ کسی بھی جاب کی تصدیق یا تلاش کی جا سکتی ہے۔

پروٹیکٹر آف ایمیگرنٹس لائسنس یافتہ ریکروٹنگ ایجنسی کو متعلقہ ایمپلائر کی طرف سے ایمیگریشن رولز 1979 میں بیان کیے گئے اداروں (پاکستانی سفارتخانے، یا متعلقہ ملک کی وزارتِ خارجہ، یا اس ملک کے پاکستان میں موجود سفارتخانے) میں سے کسی ایک سے تصدیق شدہ کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد اس ریکروٹنگ ایجنسی کو ایک مخصوص مدت کیلیے ان آسامیوں کیلیے بھرتی کا اجازت نامہ (پرمیشن) جاری کرتا ہے۔ ہر اجازت نامے کا ایک منفرد نمبر ہوتا ہے جس کا بھرتی کرنے کیلیے دیے گئے ہر اشتہار میں ذکر کرنا لازمی ہے۔

جیسے ہی یہ اجازت نامہ جاری کیا جاتا ہے ایک خودکار طریقہ کار کے تحت اس مخصوص مدت کیلیے یہ آسامیاں ایک پرمیشن ٹریکنگ نمبر PTN کے تحت بیورو آف ایمیگریشن کی ویب سائٹ پر ظاہر ہو جاتی ہیں اور یہ مدت ختم ہوتے ہی یا بھرتی مکمل ہوتے ہیں خود بخود وہاں سے ہٹ جاتی ہیں۔

ان آسامیوں پر بھرتی کیے گئے افراد کی ملازمت کی مکمل ذمہ داری متعلقہ ریکروٹنگ ایجنسی کی ہوتی ہے جس کے خلاف شکایت بیورو آف ایمیگریشن یا پروٹیکٹر آف ایمیگرنٹس کو کی جا سکتی ہے۔

بیورو آف ایمیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے جابز پورٹل پر جانے کیلیے لنک پر کلک کریں۔

Source: پاکستان