بیجنگ : پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی اور خرم داؤد نے چین میں خصوصی خلائی تربیت کامیابی سے مکمل کرلی۔
پاک چین دوستی ایک اور تاریخ ساز سنگِ میل عبور کرنے جا رہی ہے، چین کے جیوچوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر پر ’’شین زو 24‘‘ خلائی جہاز کی لانچنگ کی مشق کامیابی سے مکمل کر لی گئی ہے۔
اس مشن میں تربیت مکمل کرنے کے بعد ایک پاکستانی خلاباز بھی خلا میں سفر کرے گا۔
حکام کے مطابق خلائی پرواز سے قبل کی جانے والی اس مشترکہ مشق میں مشن پر جانے والے تینوں خلابازوں نے تمام تکنیکی آپریشنز بالکل درست طریقے سے انجام دیے، جس کے بعد خلائی مشن کی روانگی کے تمام مراحل کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
دوسری جانب پاکستانی خلانورد کی خلا میں روانگی کے سلسلے میں منعقدہ خصوصی تقریب میں شرکت کے لیے وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال چین پہنچ گئے ہیں۔
FOLLOW US ON ARY TUBE
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کی یہ تاریخی خلائی پرواز ملکی تاریخ میں ایک نئے باب کا آغاز ہے، اور پاکستانی خلانورد کی یہ پرواز پاک چین فولادی دوستی کی ایک نئی اور روشن علامت بنے گی۔
چیئرمین سپارکو یوسف خان نےاس پیشرفت کوپاکستان کے خلائی پروگرام کی تاریخ کا اہم اوریادگاردن قراردیا اور کہا پاکستان کا پہلا خلاباز سائنسی تجربات کے ساتھ ملک میں تحقیق کے نئے مواقع بھی پیدا کرے گا۔
Source: پاکستان



