فیصل آباد: کویت میں ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورنے والے اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) فیصل آباد زون نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بیرونِ ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر شہریوں سے لاکھوں روپے ہتھیانے والے اشتہاری ملزم منظور احمد کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ گرفتار ملزم منظور احمد پر شہری سے کویت میں نوکری دلوانے کے نام پر لاکھوں روپے فراڈ کرنے کا الزام ہے، جس کے خلاف امیگریشن آرڈیننس کے تحت مقدمہ نمبر 456/2025 درج ہے۔
FOLLOW US ON ARY TUBE
ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزم کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل تھا اور وہ قانون سے بچنے کے لیے مفرور تھا۔
ایف آئی اے حکام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم منظور احمد کو بیرونِ ملک سے پاکستان واپسی پر حراست میں لے لیا، جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔
Source: پاکستان



