تازہ ترین
لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر خان سے منسوب صحت کارڈ کے خاتمے سے متعلق بیان جھوٹ قرارامریکی انتخاب میں 440 ملین ڈالر خرچ کرنے والے ایلون مسک کو بڑا دھچکاخواتین اور بچیوں پر تشدد کی مذمتی قرارداد منظورسابق رکن قومی اسمبلی حماد اظہر گرفتارکراچی کنگز میں مایہ ناز اسپنر عادل رشید کی انٹریامریکی شہری کو داعش کی حمایت پر 15 سال قید کی سزاایران کے خلاف فوری فوجی کارروائی کی ضرورت نہیں، متوقع اسرائیلی وزیر اعظماینویڈیا کے سی ای او جینسن ہوانگ نے ملازمین سے غلطیوں پر معذرت کر لیلیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر خان سے منسوب صحت کارڈ کے خاتمے سے متعلق بیان جھوٹ قرارامریکی انتخاب میں 440 ملین ڈالر خرچ کرنے والے ایلون مسک کو بڑا دھچکاخواتین اور بچیوں پر تشدد کی مذمتی قرارداد منظورسابق رکن قومی اسمبلی حماد اظہر گرفتارکراچی کنگز میں مایہ ناز اسپنر عادل رشید کی انٹریامریکی شہری کو داعش کی حمایت پر 15 سال قید کی سزاایران کے خلاف فوری فوجی کارروائی کی ضرورت نہیں، متوقع اسرائیلی وزیر اعظماینویڈیا کے سی ای او جینسن ہوانگ نے ملازمین سے غلطیوں پر معذرت کر لی
تازہ ترین

سی ٹی ڈی پشاور ریجن کی کارروائی، 5 دہشت گرد ہلاک، ٹی ٹی پی سرغنہ تاج محمد ساتھیوں سمیت فرار

پشاور: سی ٹی ڈی پشاور ریجن نے ایک اہم کارروائی میں 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی سرغنہ تاج محمد کی بڈابیر میں موجودگی کی اطلاع ملی تھی جس پر چھاپا مارا گیا، تاہم تاج محمد عرف شینے اپنے دو یا تین ساتھیوں سمیت فرار ہو گیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے، جن سے 3 کلاشنکوفیں، 2 پستول، ایک دستی بم اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

کراچی اور گوادر کو وفاق کے ماتحت لانے کا پروپزل ہے، اس پر بات بھی ہوئی ہے: خواجہ آصف

حکام کے مطابق دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، پولیس چھاپے کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جو تقریباً 20 سے 25 منٹ تک جاری رہا۔

سی ٹی ڈی پشاور ریجن کے مطابق فرار دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔

دریں اثنا، آئی جی ذوالفقار حمید، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کے پی نے مؤثر کارروائی پر جوانوں کو شاباش بھی دی۔

Source: پاکستان