Preloader

یہ تذکرہ ہے عالمی شہرت یافتہ قوال اور موسیقار نصرت فتح علی خان کا جنھوں نے اپنے فن و کمال کی بدولت اپنا عروج دیکھا اور لازوال مقبولیت حاصل کی۔ نصرت فتح علی 16 اگست 2007ء کو انتقال کرگئے تھے۔ آج اس عظیم گلوکار کی برسی ہے۔

نصرت فتح علی خان کا شمار ان فن کاروں میں ہوتا ہے جنھوں نے بلاشبہ برصغیر بالخصوص پاکستان اور بھارت میں فنِ قوالی کو ایک نئی جہت اور بلندی عطا کی۔ قوالی گائیکی میں پاکستان اور ہندوستان میں مقبولیت کے بعد انھوں‌ نے اپنی منفرد انداز گائیکی کے ساتھ موسیقی کی وجہ سے دنیا بھر میں پہچان بنائی۔ انھوں نے بڑے بینر تلے بننے والی فلموں کے لیے بھی تخلیقی کام کیا۔ خان صاحب نے قوالی کے علاوہ گیت، غزل اور کلاسیکی گائیکی میں بھی اپنے فن کا مظاہرہ کرکے شائقین سے داد سمیٹی۔ انھوں نے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں جگہ بنانے کے ساتھ کئی قومی اور بین الاقوامی ایوارڈز اپنے نام کیے۔ پاکستان کے خان صاحب کے 125 البم ریلیز ہوئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *