Skip to content
  • Sunday, 31 May 2026
  • 6:59 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • گریٹر اسرائیل منصوبہ!

حالیہ پوسٹس

  • سالانہ طویل چھٹیوں کے مقابلے ہر 2 ماہ بعد مختصر چھٹیاں لینا ذہنی صحت کیلئے زیادہ مفید: تحقیق
  • مودی کو غنڈہ کہنے پر بزرگ مسلمان شہری کو گرفتار کر لیاگیا
  • بھارتی عدالت کا اداکارہ جیکولین فرنینڈس سمیت دیگر پر فرد جرم عائد کرنےکا فیصلہ
  • حجاج کرام کی وطن واپسی کا عمل شروع ، پہلی حج پرواز 114 حجاج کو لیکر اسلام آباد پہنچ گئی
  • ایران جنگ کی وجہ سے ایندھن کی بڑھتی قیمتیں، امریکی شہریوں کو 59 ارب ڈالر اضافی اداکرنے پڑگئے
Headline تازہ ترین

گریٹر اسرائیل منصوبہ!

DAILY MITHAN Mar 6, 2026 0


اکتوبر 2002ء میں امریکی صدر بش نے عراق پر حملے سے ایک سال پہلے ہی قوم کو خبردار کرنا شروع کر دیا تھا کہ عراق کسی بھی وقت امریکا پر کیمیائی اور دوسرے مہلک ہتھیاروں سے حملہ کر سکتا ہے، لیکن اس کے بالکل برعکس صدر ٹرمپ نے اسرائیل کیساتھ ملکر ایران پر دوسرے بڑے حملے کا کوئی جواز پیش نہیں کیا ہے جس میں پاسدارانِ انقلاب کے سربراہ سمیت دیگر جانوں کا بھی ضیاع ہوا ہے۔ 

ویتنام کی جنگ کے بعد امریکا نے ”پاول ڈاکٹرائن“ وضع کی تھی جس کے مطابق امریکا جب بھی طاقت کا مظاہرہ کرے گا تو وہ اپنے سیاسی مقاصد کو واضح طور پر بیان کرنے کا پابند ہو گا لیکن ٹرمپ ایران پر حملے کے جواز میں کبھی جوہری پھیلاؤ اور ایرانی میزائلوں کی روک تھام تو کبھی ایران میں مظاہرین کا تحفظ یا رجیم چینج کی توجیہ پیش کر رہے ہیں۔

 اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ کسی واضح جواز کے بغیر ہی امریکا نے مشرقِ وسطیٰ میں دو ائیرکرافٹ کیرئر سمیت بڑی فوج کے ساتھ ایران پر حملہ کیا ہے، یاد رہے وینزویلا آپریشن کے دوران بھی اسی طرح کے جواز پیش کیے گئے تھے جن میں کبھی خطرناک منشیات کی روک تھام تو کبھی وینزویلا کے مظلوم عوام کو آمر سے نجات اور پھر ”مونرو ڈاکٹرائن“ کے توسط سے کہا گیا کہ ہمارے خطے میں کیمونسٹ حکومتیں برداشت نہیں کی جاسکتیں لیکن مادورو کے اغوا کے ساتھ ہی تمام جواز پس پشت ڈال دیے گئے اور مادور کے پورے نظام کو برقرار رکھا گیا۔

جس سے عملی طور پر ماہرین نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ امریکا نے یہ تمام تر کارروائی صرف وینزویلا کے تیل پر مکمل کنٹرول کیلئے کی اور اب وینزویلا کے تیل کے کئی لاکھ بیرل برسوں بعد پہلی بار اسرائیل بھیجے جا رہے ہیں۔

یہی منظر نامہ اب ایران کے حوالے سے بھی دکھائی دے رہا ہے جو کہیں زیادہ خطرناک، پیچیدہ اور پرخطر جنگ میں تبدیل ہو رہا ہے، ماہرین اس جنگ کو نیتن یاہو کے برسوں پرانے خواب کی تعبیر کے طور پر پیش کر رہے ہیں کہ امریکا کو ایران میں حکومت کی تبدیلی کی جنگ میں شامل کرکے اس کے سب سے مضبوط حریف کو بھی لیبیا، عراق اور شام کی طرح مسلسل خانہ جنگی میں دھکیل دیا جائے۔ 

واضح رہے کہ پچھلے ایک سال میں نیتن یاہو سات مرتبہ ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کر چکے ہیں جو ٹرمپ کی دنیا کے کسی بھی عالمی رہنماؤں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ملاقاتیں ہیں، نیتن یاہو جب بھی امریکا کا دورہ کرتے ہیں تو امریکا خود کو اسرائیل کے دشمنوں کے ساتھ کسی نا کسی تصادم میں مبتلا کر لیتا ہے، کھلی جنگ نہ سہی لیکن کشیدگی میں اضافہ ضرور ہو جاتا ہے۔ 

ایران پر حملےکیلئے امریکا کے ان اتحادیوں کا دباؤ بھی شامل ہے جنہوں نے ٹرمپ کی انتخابی مہم میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی تھی، ماہرین واضح طور پر صدر ٹرمپ کو اسرائیل کے زیر اثر قرار دے رہے ہیں،کیونکہ امریکی حکام ایران کے جن بیلسٹک میزائلوں کا خاتمہ چاہتے ہیں وہ امریکا تک مار کرنے کی صلاحیت ہی نہیں رکھتے اور نہ ہی امریکا کو ایران کے تیل کی ضرورت ہے، اسے اپنے خطے میں ہی تیل پیدا کرنیوالے کئی ممالک پر دسترس حاصل ہے۔

گزشتہ بارہ دنوں کی جنگ اور موجودہ جنگ میں ایک واضح فرق یہ ہے کہ امریکا نے اس دفعہ اپنے فوجی اثاثوں کا ایک تہائی حصہ نہ صرف اس خطے میں تعینات کیا ہے بلکہ وہ عملاً اسرائیلی فوج کے ایک بازو کے طور پر کام کر رہا ہے۔

 اسرائیل کا ہمیشہ سے خواب رہاہے کہ مشرق وسطیٰ کے تمام ممالک اسرائیل کے زیرسایہ رہیں اور امریکا اس مقصد کی تکمیل کیلئے اسے مکمل فوجی قوت فراہم کر رہا ہے، اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر نے کہا ہے کہ اسرائیل کو بائبلی بنیادوں پر مشرق وسطیٰ کے وسیع علاقوں پر قبضے کا حق حاصل ہے، جس سے یہ تاثر ابھر رہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کو ایسا گریٹر اسرائیل تصور کیا جائے جس کے ارد گرد صرف اس کی مطیع اور دوست حکومتیں ہوں جو اسرائیل کی عسکری صلاحیتوں اور فلسطین پر قبضہ کرنے پر سوال اٹھانے کی طاقت نہ رکھتی ہوں۔

ایران نے آبنائے ہرمز سے تیل کی رسائی بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے جہاں سے دنیا کے بیس فیصد تیل کی رسد روزانہ گزرتی ہے، یہاں سے ہندوستان کی 60فیصد، جاپان کی 75فیصد اور چین کی 15فیصد سے زائد ضروریات پوری ہو رہی ہیں۔

 آبنائے ہرمز کو بند کرنے کے ساتھ ساتھ ایران نے بحرین میں موجود امریکی فوجی تنصیبات کوبھی نشانہ بنانے کو خاص اہمیت دی ہے کیونکہ یہ امریکی جنگی جہازوں کو ٹوما ہاک کروز میزائل یا فضائی دفاعی میزائل دوبارہ لوڈ کرنے کی واحد جگہ ہے۔

 اس صورتحال میں بحیرہ عرب میں امریکی طیارہ بردار بحری بیڑہ جس میں ابراہم لنکن کے ساتھ کئی دیگر جہازبھی شامل ہیں،کو میزائل دوبارہ لوڈ کرنے کیلئےبحرین کی بجائے ڈیگو گارشیا جانا پڑے گا جو تقریباً تین دن سے زائد کی مسافت پر ہے، یوں امریکا بحرہند کے راستے ایران پر مسلسل اور طویل حملے برقرار نہیں رکھ سکے گا۔

یاد رہے کہ امریکا اور اسرائیل نے ایران پر اس وقت حملہ کیا ہے جب مذاکرات کے دوران ایران نے اپنی نیوکلیئر افزودگی پر نظر ثانی کی آمادگی ظاہر کر دی تھی جس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ مذاکرات محض وقت حاصل کرنے کا حربہ تھے ۔

امریکا کا یہ خیال کہ ایران کے سپریم لیڈر کو راستے سے ہٹانے کے بعد وہ ایران میں ویسی ہی حکومت کرنے لگیں گے جیسی کہ وینزویلا میں کر رہے ہیں جس پر تبصرہ کرتے ہوئے جیفری سچ نے کہا ہے کہ ایسا ہر گز نہیں ہو گا اور یہ خطہ لمبی جنگ کی لپیٹ میں آ جائے گا، یہ خانہ جنگی پھر ایران کی سرحدوں پر مقید نہیں رہے گی بلکہ مہاجرین کی آمد، فرقہ واریت اور معاشی عدم استحکام کی وجہ سے ترکی اور پاکستان بھی اس کی زد میں آ جائیں گے۔


جیو نیوز، جنگ گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
سالانہ طویل چھٹیوں کے مقابلے ہر 2 ماہ بعد مختصر چھٹیاں لینا ذہنی صحت کیلئے زیادہ مفید: تحقیق
DAILY MITHAN May 31, 2026
Headline تازہ ترین
بھارتی عدالت کا اداکارہ جیکولین فرنینڈس سمیت دیگر پر فرد جرم عائد کرنےکا فیصلہ
DAILY MITHAN May 31, 2026
Headline تازہ ترین
حجاج کرام کی وطن واپسی کا عمل شروع ، پہلی حج پرواز 114 حجاج کو لیکر اسلام آباد پہنچ گئی
DAILY MITHAN May 31, 2026
تازہ ترین
ایران جنگ کی وجہ سے ایندھن کی بڑھتی قیمتیں، امریکی شہریوں کو 59 ارب ڈالر اضافی اداکرنے پڑگئے
DAILY MITHAN May 30, 2026
تازہ ترین
آج کا معاملہ سکیورٹی کی وجہ سے ہوا، اسد قیصرکو روکنا ہوتا تو اور بھی بہت طریقے تھے: طلال چوہدری
DAILY MITHAN May 30, 2026
Headline تازہ ترین
میانوالی میں شر پسندوں کا ایک بار پھر گرین بس پر پتھراؤ، شیشہ ٹوٹ گیا
DAILY MITHAN May 30, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان امریکا کا مخلص دوست ہے، ایران کے ساتھ جو بھی ڈیل ہوگی اچھی ہوگی: امریکی وزیر جنگ
DAILY MITHAN May 30, 2026
تازہ ترین
سہیل آفریدی کاشفاف الیکشن کا انعقاد یقینی بنانےکیلئے چیف جسٹس سپریم اپیلیٹ کورٹ گلگت بلتستان کو خط
DAILY MITHAN May 30, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی میں کتےکےکاٹنے سے متاثرہ شخص جاں بحق ہوگیا
DAILY MITHAN May 30, 2026
Headline تازہ ترین
عرفات منہاس ون ڈےکرکٹ کی تاریخ میں ڈیبیو پر5 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی بولربن گئے
DAILY MITHAN May 30, 2026
Headline تازہ ترین
اسلام آباد ائیرپورٹ کے باہر ناکے سے بدترین ٹریفک جام، اسد قیصر اور سعد رفیق سمیت مسافروں کی پرواز مس ہوگئی
DAILY MITHAN May 30, 2026
Headline تازہ ترین
عید پر 3لاکھ 76 ہزار ٹن سے زائد آلائشیں ٹھکانےلگائی گئیں، ستھرا پنجاب کے ہر ورکرکو 10 ہزار روپے انعام ملےگا: مریم اورنگزیب
DAILY MITHAN May 30, 2026
تازہ ترین
جیٹ فیول کی قیمت میں 48 روپے 80 پیسے فی لیٹرکمی، نئی قیمت 283 روپے 52 پیسے فی لیٹر ہوگئی
DAILY MITHAN May 30, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان کا آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
DAILY MITHAN May 30, 2026
Headline تازہ ترین
بلوچستان کی ترقی کا اہم سنگِ میل، نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پہلی پرواز لینڈ کرگئی
DAILY MITHAN May 30, 2026
تازہ ترین
پی ٹی آئی کے متعدد ارکان اسمبلی وزیراعلیٰ سے ناخوش، ناراض ارکان کا جلد اجلاس بلائے جانےکا امکان
DAILY MITHAN May 30, 2026
تازہ ترین
شوہر نکاح نامے میں درج حق مہر کے علاوہ معاہدے میں درج چیزیں بھی بیوی کو دینے کا پابند ہے: عدالت
DAILY MITHAN May 30, 2026
تازہ ترین
پی پی اسٹیبلشمنٹ کی اے پلس ٹیم جبکہ ایم کیوایم ہر دور میں حکومت کا حصہ رہتی ہے: امیر جماعت اسلامی
DAILY MITHAN May 30, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان ون ڈے کرکٹ میں آج ایک نئی تاریخ رقم کرے گا
DAILY MITHAN May 30, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ
DAILY MITHAN May 30, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
مظفرآباد میں عوامی ایکشن کمیٹی اور وفاقی حکومتی کمیٹی میں مذاکرات جاری
DAILY MITHAN May 30, 2026
پاکستان
پاکستانی حاجیوں کی وطن واپسی، پروازوں کا آغاز 31 مئی سے ہوگا
DAILY MITHAN May 30, 2026
پاکستان
لاہور میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری، بجلی کا نظام درہم برہم، 100سے زائد فیڈر ٹرپ کرگئے
DAILY MITHAN May 30, 2026
پاکستان
پنجاب میں عید الضحیٰ پر صفائی آپریشن کیلئے پہلی بار ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال
DAILY MITHAN May 29, 2026