Skip to content
  • Monday, 1 June 2026
  • 1:34 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • پاکستان میں مہنگائی کی نئی لہر کا خطرہ

حالیہ پوسٹس

  • صومالی قزاقوں کے ہاتھوں آئل ٹینکر کے اغوا کو 40 دن مکمل، 10 پاکستانیوں سمیت کوئی رہا نہ ہوسکا
  • ‘جسم تھکن سےچُور ہےلیکن دل پہلے سےکہیں زیادہ مطمئن اور مسرور ہے’، حج کے بعد درفشاں نے اپنے احساسات بیان کردیے
  • متحدہ عرب امارات میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • بندر وکیل سے پیسوں سے بھرا بیگ چھین کر درخت پر چڑھ گیا اور پیسے ہوا میں اڑا دیے
  • سہیل آفریدی کی زیرصدارت پی ٹی آئی کا پارلیمانی پارٹی اجلاس، 30 سے زائد اراکین غیر حاضر رہے
تازہ ترین

پاکستان میں مہنگائی کی نئی لہر کا خطرہ

DAILY MITHAN Mar 9, 2026 0


عالمی تیل کی قیمتوں میں اضافہ: پاکستان میں مہنگائی کی نئی لہر کا خطرہ

تیل کی قیمت 100ڈالر ہونے سے پاکستان میں مہنگائی 11 فیصد تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔ فوٹو فائل

اسلام آباد: عالمی تیل کی قیمتوں میں تاریخی اضافے کے بعد پاکستان میں مہنگائی کی نئی لہر کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

 چیز سیکیورٹیز کی اتوار کو جاری ہونے والی ایک تحقیقی رپورٹ کے مطابق اگر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر جاتی ہیں، تو آنے والے مہینوں میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح 9 سے 11 فیصد تک بڑھ سکتی ہے۔ 

رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور آبنائے ہرمز کی بندش کی وجہ سے توانائی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جو براہ راست پاکستان کی معیشت پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔ 

چیز سکیورٹیز پاکستان کی رپورٹ کے مطابق اگر خام تیل کی قیمتیں مسلسل 100 ڈالر فی بیرل پر برقرار رہتی ہیں، تو اس سے پاکستان کے کنزیومر پرائس انڈیکس یعنی افراط زر میں 2.8 سے 3.7 فیصد تک کا اضافہ ہو سکتا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق، برینٹ کروڈ کی قیمت جو 2026 کے آغاز میں تقریباً 68.70 ڈالر فی بیرل تھی، 8 مارچ تک بڑھ کر 92.69 ڈالر فی بیرل ہو چکی ہے، جو کہ تقریباً 35 فیصد کا بڑا اضافہ ہے۔ اس ہفتے کے دوران برینٹ خام تیل کی قیمت ایک موقع پر 94.51 ڈالر فی بیرل کی بلند ترین سطح کو بھی چھو گئی۔ 

دریں اثنا، ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت بڑھ کر 90.90 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جس نے فیوچر ٹریڈنگ کی تاریخ میں تقریباً 35.6 فیصد کا اپنا سب سے بڑا ہفتہ وار اضافہ ریکارڈ کیا ہے۔ 

عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اس اچانک اضافے نے پاکستان کو پہلے ہی مجبور کر دیا ہے کہ وہ اس کا بوجھ مقامی صارفین (عوام) پر منتقل کر دے۔ رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے کنزیومر پرائس انڈیکس پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کے براہِ راست اور بالواسطہ اثرات بنیادی طور پر ٹرانسپورٹ اور خوراک کی لاگت کے ذریعے مرتب ہوں گے۔ 

سی پی آئی کی ٹوکری میں ایندھن اور ٹرانسپورٹ کا وزن تقریباً 6 فیصد ہے، اور اگر ایندھن کی قیمتوں میں 20 فیصد اضافہ ہوتا ہے، تو یہ مہنگائی کی مجموعی شرح میں تقریباً 1.2 فیصد کا اضافہ کر سکتا ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
‘جسم تھکن سےچُور ہےلیکن دل پہلے سےکہیں زیادہ مطمئن اور مسرور ہے’، حج کے بعد درفشاں نے اپنے احساسات بیان کردیے
DAILY MITHAN Jun 1, 2026
Headline تازہ ترین
بندر وکیل سے پیسوں سے بھرا بیگ چھین کر درخت پر چڑھ گیا اور پیسے ہوا میں اڑا دیے
DAILY MITHAN May 31, 2026
Headline تازہ ترین
فیفا اور اے ایف سی کا پاکستان فٹبال فیڈریشن کے آئین میں فوری ترمیم پر زور
DAILY MITHAN May 31, 2026
Headline تازہ ترین
اداکارہ مومنہ اقبال کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا
DAILY MITHAN May 31, 2026
Headline تازہ ترین
روزانہ مچھلی کے تیل کے کیپسول کھانے سے صحت کو فائدہ ہوتا ہے؟
DAILY MITHAN May 31, 2026
Headline تازہ ترین
کوئی فاروڈ بلاک نہیں، اگر کوئی ایک بھی ایسی حرکت کرے گا تو کے پی کی زمین اس پر تنگ کر دی جائے گی: شفیع جان
DAILY MITHAN May 31, 2026
Headline تازہ ترین
گوجرانوالہ میں عید کے روز عوامی مقام پر ڈانس کرتے ویڈیو بنانے والے 2 ٹک ٹاکر گرفتار
DAILY MITHAN May 31, 2026
تازہ ترین
سعد رفیق کا اسکردو میں انتخابی جلسے سے خطاب
DAILY MITHAN May 31, 2026
Headline تازہ ترین
کیا بتا سکتے ہیں کہ کیلے کو کس نمبر کے دھاگے سے باندھا ہوا ہے؟
DAILY MITHAN May 31, 2026
تازہ ترین
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کا جبری شٹ ڈاؤن، کراچی کو پانی کی فراہمی معطل
DAILY MITHAN May 31, 2026
Headline تازہ ترین
لاہور:کینال روڈ کے ریلوے پھاٹک پر مامور ملازم ڈیوٹی سے غائب، ڈرائیورکھلے پھاٹک سے ہی مال گاڑی گزار کرلےگیا
DAILY MITHAN May 31, 2026
تازہ ترین
200 یونٹ سےکم بجلی استعمال کرنیوالے حقدار صارفین کو سبسڈی ملتی رہےگی، وفاقی وزیر توانائی
DAILY MITHAN May 31, 2026
تازہ ترین
خواجہ آصف کے لیسکو کیخلاف ٹوئٹ کے معاملے پر 2 لائن مین اور ایک لائن سپرنٹنڈنٹ کو معطل کردیا گیا
DAILY MITHAN May 31, 2026
Headline تازہ ترین
موجودہ عہد میں بہت زیادہ جوان افراد کینسر کا شکار کیوں ہورہے ہیں؟ اہم وجہ دریافت
DAILY MITHAN May 31, 2026
Headline تازہ ترین
یوٹیوب میں ایک اور بہترین اے آئی فیچر کا اضافہ
DAILY MITHAN May 31, 2026
Headline تازہ ترین
ہل پارک کے قریب مبینہ قبضے اور متنازع تعمیرات کے معاملے میں نئے سوالات نے جنم لے لیا
DAILY MITHAN May 31, 2026
Headline تازہ ترین
بشریٰ انصاری نے کپل شرما کے شو پر تنقید کیوں کی؟
DAILY MITHAN May 31, 2026
Headline تازہ ترین
ہل پارک کے ایم سی کی پراپرٹی تھی اور رہیگی، ایک انچ جگہ بھی کسی کو نہیں دی: مرتضیٰ وہاب
DAILY MITHAN May 31, 2026
Headline تازہ ترین
ملائیشیا نے پاکستان کو دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا
DAILY MITHAN May 31, 2026
Headline تازہ ترین
شمال مشرقی امریکا کے اوپر شہابیہ پھٹنے سے 300 ٹن بارود کے برابر توانائی کا اخراج
DAILY MITHAN May 31, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
صومالی قزاقوں کے ہاتھوں آئل ٹینکر کے اغوا کو 40 دن مکمل، 10 پاکستانیوں سمیت کوئی رہا نہ ہوسکا
DAILY MITHAN Jun 1, 2026
پاکستان
سہیل آفریدی کی زیرصدارت پی ٹی آئی کا پارلیمانی پارٹی اجلاس، 30 سے زائد اراکین غیر حاضر رہے
DAILY MITHAN May 31, 2026
پاکستان
مظفرآباد میں عوامی ایکشن کمیٹی اور وفاقی حکومتی کمیٹی میں مذاکرات جاری
DAILY MITHAN May 30, 2026
پاکستان
پاکستانی حاجیوں کی وطن واپسی، پروازوں کا آغاز 31 مئی سے ہوگا
DAILY MITHAN May 30, 2026