Skip to content
  • Sunday, 31 May 2026
  • 12:47 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • پاکستان مخالف اسرائیل بھارت گٹھ جوڑ

حالیہ پوسٹس

  • ایران جنگ کی وجہ سے ایندھن کی بڑھتی قیمتیں، امریکی شہریوں کو 59 ارب ڈالر اضافی اداکرنے پڑگئے
  • آلو، ٹماٹر، پیاز اور انڈوں سمیت بنیادی غذائی اور اشیائے ضروریہ پر بھاری ٹیکس اور ڈیوٹیز کی وصولی جاری
  • آج کا معاملہ سکیورٹی کی وجہ سے ہوا، اسد قیصرکو روکنا ہوتا تو اور بھی بہت طریقے تھے: طلال چوہدری
  • میانوالی میں شر پسندوں کا ایک بار پھر گرین بس پر پتھراؤ، شیشہ ٹوٹ گیا
  • پاکستان امریکا کا مخلص دوست ہے، ایران کے ساتھ جو بھی ڈیل ہوگی اچھی ہوگی: امریکی وزیر جنگ
Headline تازہ ترین

پاکستان مخالف اسرائیل بھارت گٹھ جوڑ

DAILY MITHAN Mar 4, 2026 0


27 فروری کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اسرائیل کا دورہ کیا، یہ دورہ ایسے وقت میں ہوا جب مشرق وسطیٰ میں کشیدگی عروج پر تھی اور خطے میں جنگ کے بادل منڈلا رہے تھے، نریندر مودی اور نیتن یاہو کے درمیان یہ کوئی عام ملاقات نہ تھی بلکہ اس میں اسرائیلی وزیراعظم نے ایران پر حملے کے حوالے سے بھارتی وزیراعظم کو اعتماد میں لے کر اپنے منصوبے میں شامل کرنا تھا۔

 ملاقات میں یہ طے پایا کہ بھارت، طالبان حکومت پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرکے انہیں پاکستان پر حملے کیلئے آمادہ کرے تاکہ پاکستان، طالبان کے ساتھ انگیج ہوجائے اور ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملے کی صورت میں اُس کی مدد کو نہ آسکے کیونکہ اسرائیل کو یہ علم تھا کہ گزشتہ اسرائیل، ایران جنگ میں پاکستان نے ایران کو ہر ممکن مدد فراہم کی تھی۔

 اس طرح منصوبہ بندی کے تحت بھارت کی پراکسی طالبان حکومت نے 28 فروری کو رات کی تاریکی میں پاکستان پر اچانک حملہ کردیا اور ہماری فوج کی پوری توجہ افغانستان کے ساتھ مغربی محاذ پر مرکوز ہوگئی، اس طرح ایران، اسرائیل کے خلاف جنگ میں تنہا رہ گیا اور پہلے ہی اسرائیلی حملے میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سینئر عسکری قیادت سمیت شہید ہوگئے۔

اطلاعات ہیں کہ امریکی سی آئی اے گزشتہ کئی ماہ سے ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی جاسوسی کررہی تھی جبکہ اسرائیل نے کئی سال سے تہران کے سیف سٹی کیمروں کو ہیک اور موبائل نیٹ ورکس کے ٹاورز پر کنٹرول حاصل کررکھا تھاجن سے خامنہ ای کے محافظوں اور ڈرائیوروں کی نقل و حرکت کی نگرانی کی جاتی تھی۔

 ان ذرائع سے امریکا اور اسرائیل کو یہ معلومات حاصل ہوئیں کہ ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای ہفتے کی صبح عسکری قیادت کے ساتھ اہم میٹنگ کرنے جارہے ہیں، ایران کو آخر وقت تک یہ غلط فہمی تھی کہ اس پر حملہ رات کی تاریکی میں ہوگا، اس طرح اسرائیل نے صبح 9 بجکر 40 منٹ پر ایرانی سپریم لیڈر کے کمپاؤنڈ کو نشانہ بنایا، حملے کے وقت ایران کی عسکری قیادت کے علاوہ قومی سلامتی کے اعلیٰ حکام بھی میٹنگ میں شریک تھے جو خامنہ ای کے ساتھ شہید ہوگئے۔

بھارتی وزیراعظم کے حالیہ دورہ اسرائیل میں نریندر مودی اور نیتن یاہو کے درمیان 6 ملکی سیکورٹی اتحاد قائم کرنے پر بھی اتفاق رائے ہوا اور اس اتحاد میں اسرائیل، بھارت، یونان، قبرص، متحدہ عرب امارا ت اور صومالی لینڈ جیسے ممالک کو شامل کرنے کے حوالے سے منصوبے کو حتمی شکل دی گئی۔

 اسرائیلی حکومت کی ویب سائٹ پر اس اتحاد کو الائنس آف Hexagonale (یعنی 6 کونوں والا ستارہ) کا نام دیا گیا ہے جو خطے میں بڑھتے ہوئے اسرائیلی توسیع پسندانہ عزائم کا حصہ ہوگا، بھارتی اور اسرائیلی پیشرفت کو پاکستان سمیت دیگر علاقائی ممالک ترکی اور سعودی عرب کیلئے خطرہ تصور کیا جارہا ہے۔

اسرائیل تیزی سے اپنے عزائم کی طرف بڑھ رہا ہے، پاکستان وہ واحد نیوکلیئر اسلامی ملک ہے جسے اسرائیل اپنے جارحانہ عزائم میں بڑی رکاوٹ اور خطرہ تصور کرتا ہے جبکہ پاک سعودیہ حالیہ دفاعی معاہدے جس میں پاکستان نے سعودی عرب کو نیوکلیئر چھتری فراہم کی ہے، کے بعد اسرائیل، بھارت کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف عمل ہے۔

 اسرائیلی وزیراعظم پہلے ہی یہ کہہ چکے ہیں کہ اسرائیل، ایران اور پاکستان کو اپنے لیے خطرہ تصور کرتا ہے، حال ہی میں ایک سابق اسرائیلی وزیراعظم کا یہ بیان اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ ’خطے میں ایک نیا محور ابھر رہا ہے جس میں ترکی، قطر، سعودی عرب اور ایٹمی ہتھیاروں سے لیس پاکستان شامل ہے، یہ اتحاد اسرائیل کے خلاف دشمنی کو ہوا دے رہا ہے اور اسرائیل کیلئے نیا خطرہ بن کر ابھرا ہے۔’

سابق اسرائیلی وزیراعظم کے بیان سے یہ بات خارج از امکان نہیں کہ ایران کے بعد اسرائیل بھارت اتحاد سے پاکستان کی سکیورٹی کیلئے سنگین خطرات لاحق ہوسکتے ہیں تاہم ایسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہماری افواج ہر لمحہ تیارہیں۔

 افغانستان جس نے بھارت کی ایما پر پاکستان پر حملہ کیا تھا، اسے پاک فوج نے وہ سبق سکھایا ہے جو وہ ہمیشہ یاد رکھے گا اور اب طالبان حکومت، قطر اور دیگر ثالثی ممالک کی منتیں کررہی ہے کہ پاکستان کو سیز فائر پر آمادہ کیا جائے۔

ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای کی عمر 86 سال تھی اور وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھے، جنگی صورتحال کے پیش نظر خامنہ ای کی سکیورٹی نے ان سے درخواست کی تھی کہ وہ کچھ عرصے کیلئے بنکرز میں منتقل ہوجائیں لیکن خامنہ ای نے صاف انکار کردیا تھا۔ 

بظاہر خامنہ ای کی خواہش تھی کہ وہ رمضان المبارک میں شہادت کا رتبہ حاصل کریں، جب ان کی شہادت ہوئی تو وہ روزے تھے اور یوں انہیں شہادت کا وہ اعلیٰ مقام حاصل ہوا جو خوش نصیب لوگوں کو ملتا ہے۔ 

خامنہ ای کو یہ معلوم تھا کہ ان کی شہادت منتشر ایرانی قوم کو متحد کردے گی اور ایران کی موجودہ صورتحال نے اس بات کو درست ثابت کردیا ہے، آج ایرانی قوم پہلے سے زیادہ یکجہتی کا مظاہرہ کررہی ہے اور امریکا، اسرائیل نے ایران میں جس رجیم چینج کا خواب دیکھا تھا، وہ شرمندہ تعبیر ہوتا دکھائی نہیں دے رہا۔

 اس طرح خامنہ ای نے اپنی جان کی قربانی دے کر قوم کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کردیا ہے اور ان کی شہادت کے بعد ان کی فکر اور بیانیہ امریکا اور اسرائیل کیلئے پہلے سے زیادہ خطرناک ثابت ہورہا ہے۔


جیو نیوز، جنگ گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
ایران جنگ کی وجہ سے ایندھن کی بڑھتی قیمتیں، امریکی شہریوں کو 59 ارب ڈالر اضافی اداکرنے پڑگئے
DAILY MITHAN May 30, 2026
تازہ ترین
آج کا معاملہ سکیورٹی کی وجہ سے ہوا، اسد قیصرکو روکنا ہوتا تو اور بھی بہت طریقے تھے: طلال چوہدری
DAILY MITHAN May 30, 2026
Headline تازہ ترین
میانوالی میں شر پسندوں کا ایک بار پھر گرین بس پر پتھراؤ، شیشہ ٹوٹ گیا
DAILY MITHAN May 30, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان امریکا کا مخلص دوست ہے، ایران کے ساتھ جو بھی ڈیل ہوگی اچھی ہوگی: امریکی وزیر جنگ
DAILY MITHAN May 30, 2026
تازہ ترین
سہیل آفریدی کاشفاف الیکشن کا انعقاد یقینی بنانےکیلئے چیف جسٹس سپریم اپیلیٹ کورٹ گلگت بلتستان کو خط
DAILY MITHAN May 30, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی میں کتےکےکاٹنے سے متاثرہ شخص جاں بحق ہوگیا
DAILY MITHAN May 30, 2026
Headline تازہ ترین
عرفات منہاس ون ڈےکرکٹ کی تاریخ میں ڈیبیو پر5 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی بولربن گئے
DAILY MITHAN May 30, 2026
Headline تازہ ترین
اسلام آباد ائیرپورٹ کے باہر ناکے سے بدترین ٹریفک جام، اسد قیصر اور سعد رفیق سمیت مسافروں کی پرواز مس ہوگئی
DAILY MITHAN May 30, 2026
Headline تازہ ترین
عید پر 3لاکھ 76 ہزار ٹن سے زائد آلائشیں ٹھکانےلگائی گئیں، ستھرا پنجاب کے ہر ورکرکو 10 ہزار روپے انعام ملےگا: مریم اورنگزیب
DAILY MITHAN May 30, 2026
تازہ ترین
جیٹ فیول کی قیمت میں 48 روپے 80 پیسے فی لیٹرکمی، نئی قیمت 283 روپے 52 پیسے فی لیٹر ہوگئی
DAILY MITHAN May 30, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان کا آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
DAILY MITHAN May 30, 2026
Headline تازہ ترین
بلوچستان کی ترقی کا اہم سنگِ میل، نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پہلی پرواز لینڈ کرگئی
DAILY MITHAN May 30, 2026
تازہ ترین
پی ٹی آئی کے متعدد ارکان اسمبلی وزیراعلیٰ سے ناخوش، ناراض ارکان کا جلد اجلاس بلائے جانےکا امکان
DAILY MITHAN May 30, 2026
تازہ ترین
شوہر نکاح نامے میں درج حق مہر کے علاوہ معاہدے میں درج چیزیں بھی بیوی کو دینے کا پابند ہے: عدالت
DAILY MITHAN May 30, 2026
تازہ ترین
پی پی اسٹیبلشمنٹ کی اے پلس ٹیم جبکہ ایم کیوایم ہر دور میں حکومت کا حصہ رہتی ہے: امیر جماعت اسلامی
DAILY MITHAN May 30, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان ون ڈے کرکٹ میں آج ایک نئی تاریخ رقم کرے گا
DAILY MITHAN May 30, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ
DAILY MITHAN May 30, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان کی یورپی یونین کے تعلیمی پروگرام میں مسلسل پانچویں سال پہلی پوزیشن
DAILY MITHAN May 30, 2026
Headline تازہ ترین
صبا قمر اس حد تک کردار میں چلی جاتی ہیں کہ انہیں دل کے دورے بھی پڑے، فیصل قریشی کا انکشاف
DAILY MITHAN May 30, 2026
تازہ ترین
پاکستان کو عالمی سطح پرتنہاکرنے کی مودی کی 10سالہ مہم بری طرح ناکام رہی، عرب میڈیا
DAILY MITHAN May 30, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
مظفرآباد میں عوامی ایکشن کمیٹی اور وفاقی حکومتی کمیٹی میں مذاکرات جاری
DAILY MITHAN May 30, 2026
پاکستان
پاکستانی حاجیوں کی وطن واپسی، پروازوں کا آغاز 31 مئی سے ہوگا
DAILY MITHAN May 30, 2026
پاکستان
لاہور میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری، بجلی کا نظام درہم برہم، 100سے زائد فیڈر ٹرپ کرگئے
DAILY MITHAN May 30, 2026
پاکستان
پنجاب میں عید الضحیٰ پر صفائی آپریشن کیلئے پہلی بار ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال
DAILY MITHAN May 29, 2026