Preloader

بھارتی اداکار اور ریاست تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ جوزف وجے کی اہلیہ سنگیتا نے طلاق کی درخواست کی واپس لے لی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ سی جوزف وجے کی اہلیہ سنگیتا سورنالنگم نے طلاق کی درخواست دائر کی تھی جس کے کیس کی سماعت آج مقرر کی گئی تھی۔

سنگیتا ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئی اور موقف اختیار کیا کہ وہ مزید کیس کی پیروی نہیں کرنا چاہتیں کیونکہ وہ وجے سے علیحدگی نہیں چاہتی ہیں، سنگیتا کی درخواست واپس لینے کے بعد عدالت نے کیس نمٹا دیا ہے۔

واضح رہے کہ 27 فروری 2026 کو تھلاپتی وجے اور سنگیتا کی علیحدگی کی خبریں منظرعام پر آئی تھیں۔

سنگیتا نے فیملی کورٹ میں طلاق کی درخواست دائر کی تھی اور الزام عائد کیا تھا کہ اپریل 2021 میں وجے اور خاتون اداکارہ کے درمیان تعلقات کا پتہ چلا اور کئی یقین دہانیوں کے باوجود وجے نے تعلقات کو ختم نہیں کیا۔

Lifestyle News – Latest Entertainment News, Celebrity Gossip

درخواست میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ وجے نے آہستہ آہستہ سنگیتا کو اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی سے الگ کر دیا جبکہ وہ بیرون ملک دوروں اور عوامی تقریبات میں مذکورہ اداکارہ کے ساتھ نظر آتے رہے۔

سنگیتا کا کہنا تھا کہ ان ملاقاتوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی جاتی رہیں، جن کی نہ تو وجے نے تردید کی اور نہ ہی مخالفت کی۔

طلاق کی درخواست میں سنگیتا نے مزید کہا تھا کہ وجے کے رویے اور 2024 میں ان سے متعلق سوشل میڈیا پر ہونے والے تنازعات نے انہیں شدید ذہنی صدمہ پہنچایا۔

تاہم اب سنگیتا کی جانب سے طلاق کی درخواست واپس لیے جانے کے بعد عدالت نے موجودہ مقدمہ ختم کردیا ہے جبکہ مستقبل میں نئی درخواست دائر کرنے کا راستہ کھلا رکھا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *