کراچی کے نوجوان میر رضا کیس میں ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ والدین کے حوالے کردی گئی ہے۔
ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق میر رضا کے سر، چہرے، گردن، سینے اور جسم کے مختلف حصوں پر متعدد چوٹوں کے شواہد ملے ہیں۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جسم پر فائر آرم انجریز کے شواہد ہیں، دائیں جانب اوپری کمر پر فائر آرم کا انٹری واؤنڈ موجود ہے۔
Mir Raza Ali case- Latest News and Updates
ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق فائر آرم انجری کے باعث چھٹی پسلی میں فریکچر اور اندرونی خون بہنے کے شواہد ہیں، سینے کے بائیں جانب فائر آرم کا ایگزٹ واؤنڈ بھی موجود تھا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فائر آرم زخم سے متعلق نمونے مزید فرانزک و کیمیائی تجزیے کے لیے حاصل کیے گئے ہیں، بعض زخموں کے نیچے موجود ٹشوز میں خون جمع ہونے کے شواہد بھی ملے ہیں۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق میر رضا کو چوٹیں موت سے قبل لگی ہیں جبکہ خون، ٹشوز، جلد، دانت اور دیگر نمونے بھی محفوظ کیے گئے ہیں۔
