Preloader

(25 اگست 2026): بولی وڈ اداکار سیف علی خان اور اکشے کمار کی فلم حیوان کا سنسنی خیز ٹریلر جاری کر دیا گیا جو خوب توجہ حاصل کر رہا ہے۔

ٹریلر کے آغاز سے ہی فلم حیوان کی کہانی میں سسپنس چھایا ہوا ہے۔ اس میں اکیسے کمار ایک بالکل نئے روپ میں نظر آ رہے ہیں جبکہ سیف علی خان کا شدید اور پراسرار انداز دیکھنے والوں کو دنگ کر رہا ہے۔

ہدایتکار پری درشن کی اس فلم کی کہانی انتقام، سسپنس اور ایکشن کے گرد گھومتی ہے۔

فلم میں اکیسے کمار نے اپنے روایتی انداز سے ہٹ کر ایک منفی اور خطرناک کردار نبھایا ہے۔ ان کی باڈی لینگویج اور خوفناک مسکراہٹ شائقین کو ان کی پرانی فلموں جیسے کھلاڑی 420 اور اجنبی کے منفی کرداروں کی یاد دلاتی ہے۔

دوسری طرف، سیف علی خان کا کردار انتہائی منفرد ہے۔ وہ نابینا شخص کے روپ میں نظر آتے ہیں جو حالات کی خرابی کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہو جاتا ہے، یہاں تک کہ پولیس اسے معذور شخص کا روپ دھارنے پر گرفتار بھی کر لیتی ہے۔ تاہم ٹریلر سے یہ واضح نہیں ہوتا کہ ان کا کردار ایک مظلوم کا ہے یا اس کے پیچھے کوئی بڑا راز چھپا ہے۔

فلم میں دیگر اداکاروں میں سامیامی کھیر، بومن ایرانی، شریہ پلگونکر، شارب ہاشمی اور دیانند شیٹی بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

حیوان 11 ستمبر 2026 کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *