Preloader

لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر طیارے میں کام کرنے والا ٹیکنیشن بھاری مشینری گرنے سے ہلاک ہوگیا۔

دی سن کی رپورٹ کے مطابق ورجن اٹلانٹک ایئر کرافٹ کا ٹیکنیشن اس وقت ہلاک ہوگیا جب لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر کام کے دوران بھاری مشینری اس پر آگری۔

23 سالہ جارجی بکسٹن ہینگر کے اندر بوئنگ 787 ڈریم لائنز کی جانچ کررہا تھا جب حادثہ پیش آیا۔

رپورٹ کے مطابق جارجی بکسٹن چار ہفتے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں گزارے جس کے بعد وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

حادثے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی جبکہ طیارے کو گراؤنڈ کردیا گیا ہے اور ماہرین واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کررہے ہیں۔

بکسٹن نے اسٹینسٹڈ ایئرپورٹ پر ریان ایئر کے ساتھ بطور ٹیکنیشن کام کرنے کے بعد 2024 میں ورجن اٹلانٹک میں شمولیت اختیار کی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *