Preloader

کراچی : واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے شہر میں پانی کی فراہمی کے سلسلے میں اردو کالج کے قریب متاثرہ 33 انچ قطر کی پانی کی لائن کی مرمت کا کام مکمل کرلیا۔

ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق منصوبے کی تکیمیل کے بعد گلشنِ اقبال ٹاؤن کو پانی کی فراہمی بحال کردی گئی ہے۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر احمد علی صدیقی کی ہدایت پر متاثرہ لائن کی مرمت کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کیا گیا، جسے 24 گھنٹوں کے اندر مکمل کر لیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ اردو کالج کے قریب نکاسی آب کے ترقیاتی کام کے دوران گلشنِ اقبال ٹاؤن کو پانی فراہم کرنے والی 33 انچ قطر کی پی آر سی سی ڈسٹری بیوشن لائن کا تقریباً 70 فٹ حصہ متاثر ہوا تھا، جس کی مرمت کے لیے واٹر کارپوریشن کے عملے نے ہنگامی اقدامات کیے۔

FOLLOW US ON ARY TUBE

ترجمان کے مطابق واٹر کارپوریشن شہریوں کو پانی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے اور پانی کی فراہمی سے متعلق مسائل کے فوری حل کے لیے اقدامات کررہا ہے۔

کراچی میں 54 انچ کی پائپ لائن پھٹ گئی ، پانی کی فراہمی معطل

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *