Preloader

(24 اکتوبر 2026): بولی وڈ سُپر اسٹار عامر خان نے مداحوں کو اپمی بلاک بسٹر فلم 3 ایڈیٹس کے ممکنہ سیکوئل کے حوالے سے اہم پیشرفت سے آگاہ کر دیا۔

عامر خان نے تصدیق کی ہے کہ فلم ڈائریکٹر راجکمار ہیرانی اس وقت سیکوئل کے اسکرپٹ پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ اپڈیٹ سنگاپور انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شرکت کے دوران میڈیا سے گفتگو میں شیئر کی۔

عامر خان نے کہا کہ مجھے زیادہ کچھ کہنے کی اجازت نہیں ہے، میرے خیال میں میں اتنا کہہ سکتا ہوں کہ ہاں راجکمار ہیرانی اسکرپٹ پر کام کر رہے ہیں، امید ہے کہ اگلے دو ہفتوں میں جب میں واپس آؤں گا تو وہ مجھے اس کا حتمی ورژن سنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 3 ایڈیٹس کے اہم کردار چل بسے

ان کے بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ سیکوئل ابھی بھی تیاری کے مراحل میں ہے اور ابھی شوٹنگ کے مرحلے تک نہیں پہنچا۔ فی الحال فلم کی شوٹنگ کے شیڈول یا ریلیز کی تاریخ کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔

عامر خان نے یہ بھی اشارہ دیا تھا کہ اسکرین پلے پر مزید کام کی ضرورت ہے لیکن اس کے مرکزی خیال پر اعتماد کا اظہار کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *