(24 اکتوبر 2026): وفاقی وزیر مواصلات علیم خان نے سکھر کراچی موٹروے کی تعمیر جلد شروع ہونے کا اعلان کر دیا۔
لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں بزنس کمیونٹی سے خطاب کے دوران علیم خان نے بتایا کہ این ایچ اے ریونیو کو 66 ارب بڑھا کر 160 ارب تک لا رہے ہیں، ہم نے این ایچ اے کو مالی استحکام دلایا، روش کو بدلا ہے اور نئی شاہراہیں بن رہی ہیں۔
اے پی پی کے مطابق علیم خان نے کہا کہ فیصل آباد موٹروے کی توسیع تیزی سے تعمیر جاری اور اس کیلیے حکومت سے ایک روپیہ نہیں لیا گیا، موٹروے کی توسیع کے بعد جلد فیصل آباد چیمبر آف کامرس کا بھی دورہ کروں گا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی حیدرآباد کے درمیان نیا موٹروے بنانے کا فیصلہ
انہوں نے کہا کہ لودھراں ایکسپریس وے کی بھی این ایچ اے کے فنڈز سے جلد تعمیر مکمل ہوگی، تین ہزار ارب روپے کے 66 منصوبوں کی تعمیر در کار ہے، این ایچ اے کے اخراجات کو 66 ارب کے بجائے 50 ارب روپے پر کیپ کر دیا ہے، میں یہاں عارضی ہوں، ملک کے مستقبل کیلیے بہت کچھ کرنا چاہتے ہیں، مجموعی ریونیو کا 70 فیصد بلوچستان میں لگا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سمبڑیال، کھاریاں موٹروے کی تعمیر، لاہور، اسلام آباد موٹروے پر فاصلہ 100 کلو میٹر کم ہوگا، ایک گھنٹے کی بچت، لاہور سے راولپنڈی کے راستے کے شہریوں کو فائدہ ہوگا۔
علیم خان نے مزید کہا کہ سکھر کراچی موٹروے کی تعمیر جلد شروع کرنے جا رہے ہیں بزنس کمیونٹی ساتھ دے، مری ایکسپریس وے کی شاندار تزئین مکمل ہو چکی ہے اب اس کو کشمیر تک توسیع دیں گے، کاغان ناران سے آگے موٹروے بنے گی، سیاحت کو فروغ اور چین کے بارڈر تک تجارت ہوگی، اس موٹروے سے دیگر ممالک تک تجارت ممکن ہوگی۔
