Preloader

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن زیرو پوائنٹ کے قریب گاڑی سے جلی ہوئی لاش ملنے کے واقعے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن سے گاڑی میں ملنے والی لاش کسی اور کی تھی تاجر نے اپنا قتل دکھانے کے لیے مبینہ طور پر ڈرامہ رچایا۔

پولیس نے جدید ٹیکنالوجی سے پتہ لگایا جس کے بعد ابتدائی تفتیش کے دوران قتل کے منصوبے کا ڈرامہ بھی بے نقاب ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شوہر کی لاش شناخت کرنے والی خاتون کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ گاڑی سے ملنے والی لاش مظفر گڑھ کے شہری قربان کی تھی جو کافی عرصے سے لاپتا تھا۔

تفتیشی حکام کے مطابق قربان نے دو شادیاں کی تھیں، گزشتہ روز گاڑی میں سلنڈر رکھ کر آگ لگائی گئی، گاڑی میں اے سی چلنے کی وجہ سے آگ بجھ گئی اور وہ مکمل نہ جل سکا، اس کی جیب سے پرس اور 45 ہزار سے زائد رقم بھی ملی۔

پولیس نے بتایا کہ ابتدائی طور پر بتایا گیا کہ چاول کی تاجر کی لاش ہے جس پر کروڑوں کا قرض ہے، ذیشان ناز نے 60 سے 70 لوگوں کے 55 کروڑ سے زائد ادھار واپس دینے تھے، ذیشان ناز کے نام سے شناختی کارڈ بھی ملا جبکہ گاڑی بھی اسی تاجر کے نام پر تھی۔

Latest Pakistan News and Breaking News from All over Pakistan

تفتیشی حکام کے مطابق گاڑی سے ذیشان ناز کا ذاتی موبائل فون بھی ملا جس میں ویڈیو پیغام تھا، ویڈیو میں کہا گیا کہ میرے کاروبار میں کسی گھر والے کا لینا دینا نہیں تھا جبکہ لاش جب تاجر کی بیوی کو دکھائی تو اس نے بتایا کہ میرے شوہر کی لاش ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر لگتا ہے کہ تاجر نے مبینہ طور پر انویسٹر کو دھوکا دینے کے لیے سارا ڈرامہ رچایا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *