Preloader

لندن کی مشہور آکسفورڈ اسٹریٹ کے ایک بڑے حصہ کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔

لندن کی آکسفورڈ اسٹریٹ جو برطانیہ کا مصروف ترین خریداری کا مرکز ہے، کے ایک حصے کو پیر کے روز مستقل طور پر ٹریفک سے پاک کر دیا گیا ہے۔

آکسفورڈ اسٹریٹ، آرچرڈ اسٹریٹ سے گریٹ پورٹ لینڈ اسٹریٹ تک بسوں، ٹیکسی، سائیکلوں کیلیے بند کیا گیا ہے جس سے شاپنگ کرنے والوں کو آزادانہ گھومنے کی سہولت میسر آئے گی۔

اس اقدام کا مقصد علاقے میں ایک ایسی نئی عوامی جگہ تخلیق کرنا ہے جو معاشی ترقی کو فروغ دے سکے۔

لندن کے میئر صادق خان کے دفتر کے مطابق، آکسفورڈ اسٹریٹ کا تقریباً ایک کلومیٹر (0.6 میل) طویل حصہ جو ’سیلفریجز‘ (Selfridges) اور ’آئیکیا‘ (IKEA) اسٹورز کے درمیان واقع ہے—اب بسوں، کاروں، ٹیکسیوں، سائیکلوں، اسکوٹروں اور پیڈل سے چلنے والی رکشہ نما سواریوں (pedicabs) کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

میئر صادق خان نے کہا کہ کئی بار امید بندھنے کے باوجود مایوسی کا سامنا کرنے کے بعد اب ایک ایسی حکومت کے ساتھ کام کرتے ہوئے جو میرے بلند عزائم کی ہم آہنگ ہے، مجھے فخر ہے کہ ہم بالآخر اس سڑک کے لیے ایک نئے دور کا آغاز کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آکسفورڈ اسٹریٹ کی بحالی سے دارالحکومت میں روزگار کے مواقع اور معاشی ترقی کو فروغ ملے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *