Preloader

کراچی میں خونی ڈمپر نے ایک اور جان لے لی، ٹیوشن سے واپسی کا سفر لڑکی کو موت کے منہ میں لے گیا۔

بھینس کالونی میں ڈمپر کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے 13 سالہ لڑکی جاں بحق ہونے کے واقعے پر اہلخانہ نے بتایا کہ حادثے کے وقت 4 بہن بھائی موٹرسائیکل پر سوار تھے جسے ڈمپر نے ٹکر مار دی۔

جاں بحق بچی کی شناخت 13 سالہ عددت کے نام سے ہوئی ہے۔

اہلخانہ کے مطابق موٹر سائیکل متوفی بچی کا کم عمربھائی چلا رہا تھا اور موٹرسائیکل پر10 سالہ ایبنر اور 9 سالہ کیلسٹا بھی سوار تھی۔ حادثے کے نتیجے میں جاں بحق لڑکی کے 3بہن بھائی بھی زخمی ہوئے۔

اہلخانہ نے بتایا کہ چاروں بہن بھائی موٹرسائیکل پر ٹیوشن سےگھر واپس آرہے تھے کہ ڈمپر کی ٹکر سے حادثہ پیش آگیا اور ڈمپر ڈرائیور فرار ہو گیا۔

متاثرہ خاندان نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت تیزرفتار ڈمپرز کےخلاف کارروائی کرے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *