معزول ایرانی شاہ کے بیٹے رضا پہلوی نے ایران پر امریکا اور اسرائیل کی بمباری سے شہریوں کی اموات کو ضمنی نقصان قرار دیدیا۔
صحافی نے سوال کیا جسے آپ ضمنی نقصان قرار دے رہے ہیں وہ بہت بڑا ہے، تو کیا آپ سمجھتے ہیں کہ ایران پر مسلط جنگ کی حمایت کرکے آپ نے ایرانی سیاست میں کردار ادا کرنےکا موقع گنوا دیا ہے؟
معزول بادشاہ کے بیٹے رضا پہلوی نے جواب دیا کہ مجھےعلم نہیں آپکا بڑےنقصان سے کیا مطلب ہے کیونکہ مجھے ایرانی حکومت کے اعداد و شمار پر یقین نہیں، انہوں نے کہا اس جنگ میں اموات ہوئی ہیں مگر زیادہ تر اموات حکومتی عناصر کی ہوئی ہیں۔
ادھر برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق28 فروری سے جنگ بندی ہونے تک امریکا اور اسرائیل کی ایران پر بمباری سے کم سے کم 3 ہزار 400 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ایران پر حملوں میں ہزاروں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں بچے بھی شامل ہیں، صرف میناب اسکول پر بمباری سے 168 کمسن بچے جاں بحق ہوئے تھے۔


























Leave a Reply