61 فیصد امریکیوں نے ایران کے خلاف امریکی جارحیت کو غلطی قرار دیدیا۔
واشنگٹن پوسٹ ، اے بی سی نیوز اور ایپسوس کی جانب سے جاری کیے گئے سروے میں بتایا گیا ہے کہ 61 فیصد امریکی شہریوں کا ماننا ہے کہ ایران پر حملہ ایک غلط فیصلہ تھا، جبکہ صرف 36 فیصد نے اس اقدام کی حمایت کی۔
سروے میں 90 فیصد ڈیموکریٹس اور 71 فیصد آزاد افراد نے جنگ مخالف رائے دی، ری پبلکن پارٹی کے 19 فیصد افراد نے بھی جنگ کو غلطی قرار دیا۔
سروے میں اس سوال پر کہ امریکا کا اگلا قدم کیا ہونا چاہیے، ملا جلا ردعمل دیکھنے کو ملا۔
48 فیصد نے کہاکہ امریکا کو ایران کے ساتھ امن معاہدہ کرلینا چاہیے چاہے وہ کوئی بری ڈیل ہی کیوں نہ ہو جبکہ 46 فیصد نے کہا کہ امریکا کو ایران کے ساتھ اچھی ڈیل کے لیے دباؤ بڑھانا چاہیے چاہے اس کے لیے دوبارہ فوجی کارروائی ہی کیوں نہ کرنی پڑے۔
اس سے پہلے مئی 2006 میں اسی قسم کے ایک پول میں 59 فیصد امریکیوں نے عراق کے ساتھ امریکی جنگ کو غلطی کہا تھا، 1971 میں کیے گئے گیلپ سروے میں 10 میں سے 6 امریکیوں نے ویتنام جنگ کو غلطی قرار دیا تھا۔


























Leave a Reply