اسلام آباد یونائیٹڈ کے بولنگ کنسلٹنٹ رومان رئیس نے کوالیفائر میں زبردست بیٹنگ کرنے پر بابر اعظم کو کریڈٹ کا حقدار قرار دیدیا۔
کراچی میں کھیلےگئےکوالیفائر کے بعد پریس کانفرنس میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے رومان رئیس نے کہا کہ ہم پشاور کو 15 / 20 رنز اور کم پر محدود کرسکتے تھے، کراچی کے وکٹ پر سلو بال پر تھوڑی مہارت درکار تھی، سلو بال کو پلان کے مطابق کرانا ہوگا۔
بابراعظم سے متعلق بات کرتے ہوئے رومان رئیس نے کہا مجھے لگ رہا ہےکہ بابر اعظم ایک بار پھر اپنے حقیقی انداز میں واپس آئے ہیں، بابر جیسے کلاسک پلیئر کے سامنے کافی نپی تلی بولنگ کرانا ہوگی، بابر کی وکٹ لینے کیلئے ان کو غلطی پر مجبور کرنا پڑتا ہے۔
رومان رئیس بولے ہمارے بولرز میں صلاحیت کی کمی نہیں، پورے سیزن میں اسلام آباد کے بولرز کو کم رن پڑے ہیں، ہم نے 2 میچ پہلے حیدرآباد کو 85 پر آؤٹ کیا تھا، اسلام آباد یونائیٹڈ ہر صورت حال میں پلیئرز کو بیک کرتی ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان سپرلیگ ( پی ایس ایل) سیزن 11کے کوالیفائر میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 70 رنز سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔


























Leave a Reply